بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان

26  اپریل‬‮  2015

ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں نوجوان فاسٹ باو لر محمد شاہد کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔26 سالہ فاسٹ باو لر کو ڈومیسٹک سیزن میں شاندار کارکردگی دکھانے پر پہلی مرتبہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا جہاں انہوں نے 56 فرسٹ کلاس وکٹیں اپنے نام کیں۔اس کے علاوہ لٹن داس اور سومیا سرکار کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور ٹیم کا حصہ بنائے جانے کی صورت میں دونوں کھلاڑی بھی اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔چیف سلیکٹر فاروق احمد نے کہا کہ نئے لڑکے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیم میں جگہ پانے کے حقدار تھے۔انہوں نے کہا کہ شاہد نے فرسٹ کلاس میں تسلسل سے کارکردگی دکھائی اور وہ لمبے اسپیل کر سکتے ہیں جبکہ لٹن نے گزشتہ سیزن میں شاندار کارکردگی اک مظاہرہ کیا اور سومیا نے ایک روزہ میچوں میں اپنی فارم ثابت کی۔تاہم بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 3-0 سے کلین سوئپ کرنے والے اسکواڈ سے مارشل ایوب، انعام الحق، شمس الرحمان اور الامین حسین کو ڈراپ کردیا۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 28 اپریل سے کھلنا کے شیخ ابو ناصر اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…