انگلینڈ کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست

26  اپریل‬‮  2015

انگلینڈ(نیوز ڈیسک)انگلینڈ کے بلے باز کک نے دوسری اننگز میں 59 رنز بنائے اور ناٹ آو¿ٹ رہے انگلینڈ نے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔انگلینڈ نے سال 2012 کے بعد پہلی بار اپنے ملک سے باہر کوئی ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔
میچ کا تفصیلی سکور کارڈ
سینٹ جارج گرینیڈا میں کھیلے جانے والے میچ کے آخری روز انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 143 رنز کا ہدف ملا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
انگلینڈ کے بلے باز روٹ کو پہلی اننگز میں 182 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔سیمولز کی سنچری کے باوجود ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں بڑا سکور کرنے میں ناکام رہا ہے اور 299 رنز پر آو¿ٹ ہو گئی۔
جواب میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں روٹ کے 182 رنز کی بدولت 464 رنزبنائے۔
ویسٹ انڈیز دوسری اننگز میں 307بنا سکا اور یوں میچ کے آخری روز انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 143 رنز کا ہدف ملا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔بولنگ کے شعبے میں انگلینڈ کے اینڈرسن نے دونوں اننگز میں 6، معین علی نے چار اور براڈ نے بھی پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ویسٹ انڈیز کی جانب دونوں اننگز میں بشو چار وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…