پاکستان کیخلاف تاریخی فتح ، پورے بنگلہ دیش میں جشن ،کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش

25  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کیخلاف لگاتار فتح پر پورے بنگلہ دیش میں جشن ، وزیراعظم حسینہ واجد نے ٹیم کیلئے نقد انعام کا اعلان کردیا ۔ ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کے بعد ٹی 20 میں بھی کامیابی کو نئے دورہ کا آغاز قرار دیا جارہا ہے ۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ہمیں غلطیوں سے سیکھنا ہوگا بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں ہمارے کھلاڑیوں نے 15سے 20رنز کم بنائے انہوں نے کہا کہ سست آغاز کی وجہ سے ہم مشکل میں آگئے کھلاڑی نئے ہیں لیکن انہوں نے اچھا کھیل پیش کیا ان میں ٹیم کو جتوانے کی صلاحیت ہے کارکردگی کے حوالے سے ہمیں ڈسپلن کا مظاہرہ کرنا ہوگا قومی کھلاڑیوںکی حوصلہ افزائی کرے انہیں سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضی نے کہا کہ ہماری مسلسل کامیابی سے ثابت ہوگیا ہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ کے لئے مثبت نشانی ہے ان فتوحات سے مستقبل میں اپنی کرکٹ کو مزید نکھارنے میں مدد ملے گی وزیراعظم کی طرف سے نقد انعامات اور دیگر انعامات پر ان کے شکر گزار ہیں ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…