لٹل ماسٹر ٹنڈولکر آج 42 ویں سالگرہ منارہے ہیں

24  اپریل‬‮  2015

ممبئی (نیوزڈیسک) بھارتی ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر آج42ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں متعدد ریکارڈز بنانے والے سچن اگرچہ دنیائے کرکٹ سے بطور کھلاڑی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں تاہم ان کی شہرت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ سب سے زیادہ میچ، سب سے زیادہ سنچریز اور نصف سنچریز کا ریکارڈ بنانے والے ٹنڈولکر کو بھارتی ٹیم میں شامل ہونے سے پہلے ہی سٹار کی حیثیت مل چکی تھی۔ ٹنڈولکر کو اپنے اندر موجود صلاحیتوں کا اندازہ تھا، اسی لئے انہوں نے ایک انٹرویو میں یہ دعویٰ بھی کر دیا کہ یہ تو ابھی آغاز ہے انہوں نے 1989میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز سے کیریئر کا آغاز کیا، اور پھر کبھی مڑ کر نہیں دیکھا۔ سب سے زیادہ دو سو ٹیسٹ کھیل کر سب سے زیادہ15921 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے51سنچریز اور68نصف سنچریز بھی بنائیں۔ ون ڈے سائیڈ پر بھی ٹنڈولکر دیگر تمام بلے بازوں سے آگے دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے463 ون ڈیز کھیل کر 18426 رنز بنائے۔ اسی دوران 49 سنچریز اور96 نصف سنچیرز بنائیں۔ ان کے اعزازات کی فہرست یہیں مکمل نہیں ہوتی بلکہ ون ڈے میں ڈبل سنچری، ورلڈ کپ میں فتح اور سب سے زیادہ کرکٹ ایوارڈز سمیت ان گنت ریکارڈز ٹنڈولکر بنا چکے ہیں اور شاید ہی کوئی اعزاز بچا ہو جو وہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے بھارتی اب انہیں ٹیم کے کوچ کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…