بنگلہ دیش سے شرمناک شکستوں کی گونج پارلیمنٹ میں بھی سنائی دینے لگی

22  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد (عبدالنصیر/ نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش کی شرمناک شکست پر اراکین پارلیمنٹ بھی پھٹ پڑے۔ آج قومی اسمبلی کے جلاس میں اراکین پارلیمنٹ پھٹ پڑے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ بورڈ میں ایسے بندے لا کر لگا دیئے گئے ہیں جنہوں نے کبھی زندگی میں بھی گیند بیٹ کو ہاتھ نہیں لگایا۔ انہوں نے کہا بورڈ میں پیشہ ور لوگوں کو لایا جائے۔ حکمران جماعت کے شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ چیف سلیکٹر ایسے شخص کو لگا دیا گیا ہے جس کا اپنا ریکارڈ بھی شاندار نہیں رہا۔ اس لئے ریاض پیرزادہ جو وزیر کھیل ہیں وہ اپنی وزارت میں بھی اختیار نہیں رکھتے جواب کیا دیں گے۔ جب کہ سابق وزیر کھیل اعجاز جاکھرانی نے کہا پاکستان میں لوگ کرکٹ کو نہ صرف دیکھتے ہیں بلکہ اس سے پیار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا بورڈ خود مختار ہے اس کا یہ مطلب نہیں جو مرضی کرتے رہو۔ ریاض پیرزادہ نے کہا پاکستان کے ہارنے کی وجہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کا نہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا اب بنگلہ دیش وہ ٹیم نہیں ہے جو پہلے ہوا کرتی ہے۔ اب وہ ٹیم پہلے سے مضبوط ہو گئی ہے۔

مزید پڑھئے:امریکی اسلحہ عرب ممالک کی جنگوں کو ہوا دے رہا ہے ، نیویارک ٹائمز

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو لگاتار دو میچوں میں شکست دے کر سیریز میں فتح حاصل کی ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…