نوجوان ٹیم کوسیٹ ہونے کے لیے وقت دینے کاحامی ہوں،شاہد آفریدی

22  اپریل‬‮  2015

ڈھاکا(نیوز ڈیسک) ٹوئنٹی 20 کپتان شاہد آفریدی بھی نوجوان ٹیم کو سیٹ ہونے کا وقت دینے کے حامی ہیں، انھوں نے کہاکہ نئے کھلاڑی کافی باصلاحیت ہیں،جلد فارم میں آجائیں گے، انھوں نے میزبان بنگلہ دیش کی کارکردگی میں بہتری کو بھی سراہا۔
ٹوئنٹی 20 کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نوجوان ٹیم کوسیٹ ہونے کے لیے وقت دینے کاحامی ہوں، انھیں لازمی طور پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلیے مناسب وقت دینا چاہیے، جلد ہی وہ اچھی طرح سیٹ ہوکر عمدہ پرفارم کرنا شروع کردیں گے۔شاہد آفریدی بنگلہ دیش پہنچتے ہی توجہ کا مرکز بن گئے، جب وہ اپنے ہوٹل کے استقبالیہ پر پہنچے تو صحافیوں، فوٹوگرافرز، کیمرہ مین اور شائقین کا جم غفیر منتظر تھا،انھیں قابو میں رکھنے کیلیے بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار بھی موجود تھے۔
آفریدی نے پاکستان ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے والی میزبان ٹیم کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشی سائیڈ حالیہ کچھ عرصے میں کافی بہتر ہوگئی،اس میں موجود کچھ تجربہ کارکھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو سیریز میں ثابت کرچکے ہیں،ان کا خاص طور پرکہنا تھا کہ بولنگ کافی بہتر ہوگئی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…