زمبابوین ٹیم مئی میں دورہ پاکستان کرے گی، شہریارخان

20  اپریل‬‮  2015

لاہور(نیوزڈیسک )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) شہریارخان نے دورہ زمبابوے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمبابوین ٹیم مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔لاہور میں پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زمبابوین ٹیم نے دورہ پاکستان پر رضامندی ظاہر کردی ہے اور وہ ایک ہفتے کے لیے مئی کے اواخر میں پاکستان کو دورہ کرے گی، زمبابوے کی سیکیورٹی جلد پاکستان آئے گی۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم کو کراچی میں کھیلنے پر کچھ تحفظات ہیں لیکن کوشش ہے کہ زمبابوے کراچی اور لاہور میں میچ کھیلے۔انہوں نے بتایا کہ کوشش ہے کہ زمبابوے کا میچ ڈیفنس میں واقع کراچی کے ساو¿تھ اینڈ کلب میں ہو کیونکہ نیشنل اسٹیڈیم سے ہوٹل بہت دور ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم آئی سی سی سی ساو¿تھ اینڈ کلب کو ٹیسٹ اسٹیٹس دینے کا مطالبہ کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے مزید بتایا کہ آئندہ ہفتےآسٹریلین آرمی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم بھی آئے گی، ہم نے بہت سے ممالک کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انڈین کرکٹ بورڈنے دسمبر میں ہونے والی سیریز حکومتی اجازت سے مشروط کر دی ہے۔قومی ٹیم کی موجودہ پرفارمنس کے حوالے سے شہریار خان نے کہا کہ پاکستان کی کارکردگی دیکھ کر مایوسی ہوئی لیکن ہار کے باوجود ٹیم پر تنقید نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ہار کے باوجود قومی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کے صورت میں کچھ مثبت چیزیں سامنے آئی ہیں، ٹیم اور کوچ وقار یونس پر تنقید قبل از وقت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نجی سیٹھی جون میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے صدر بن جائیں گے لیکن نجم سیٹھی کے دور صدارت کے بعد آئی سی سی صدر کے عہدے کے لیے ٹیسٹ کرکٹر ہونا لازمی شرط ہو گی۔آئی سی سی اجلاس کے حوالے سے سوال پر چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ پاکستان اور زمبابوے نے اجلاس میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کی حمایت کی لیکن بورڈ میں سیاسی مداخلت کے باعث آئی سی سی کے تمام اراکین نے سری لنکا کی اجلاس میں مخالفت کی۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…