نئے لڑکوں کو ٹیم میں سیٹ ہونے کےلئے وقت درکار ہے‘شاہدآفریدی

20  اپریل‬‮  2015

کراچی(نیوزڈیسک )قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے قائد شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کو ہرانا چاہتے ہیں ‘ ٹیم نئے کھلاڑیوں پرمشتمل ہے‘نئے لڑکوں کو ٹیم میں سیٹ ہونے کےلئے وقت درکار ہے ‘ انہیں سابق کھلاڑیوں اور میڈیا کی سپورٹ کی ضرورت ہے‘پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے صرف تلاش اور صحیح رہنمائی کی ضرورت ہے ‘سعید اجمل کی ابھی بہت کرکٹ باقی ہے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ بوم بوم آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے صرف تلاش اور صحیح استعمال کرنے کی ضرورت ہے آف اسپنر سعید اجمل کی ملک کیلئے بہت خدمات ہیں ایک میچ کے بعد یہ کہہ دینا کہ اس کی کرکٹ ختم ہوگئی ہے درست نہیں ہے اسے مزید وقت دیا جائے ٹی 20ورلڈ کپ سے قبل لڑکوں کو تیار کررہے ہیں پاکستان ٹی 20ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کے کہ ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے اپنی تمام تر توجہ ٹی 20کرکٹ پر ہے ، نئے لڑکوں کو ٹیم میں سیٹ ہونے کے لئے وقت درکار ہے انہیں سابق کھلاڑیوں اور میڈیا کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بنگلہ دیش کو ٹی 20میں ہرانا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ نئے لڑکوں پر مشتمل ون ڈے ٹیم ہے جس میں کئی تجربہ کار کھلاڑی نہیں ہے اس لئے ان لڑکوں کو میڈیا اور سابق کھلاڑیوں کی سپورٹ درکار ہے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر میں کئی کپتان دیکھے ہیں لیکن مصباح جیسا کپتان نہیں دیکھا جو مستقل مزاجی سے کارکردگی کا مظاہرہ کررہا تھا ون ڈے ٹیم میں اس کی عدم موجودگی میں فرق آئے گا ۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…