اظہر علی کے انوکھے جواز، ہار کا ملبہ انجریز، سینئرز کی ریٹائرمنٹ پر ڈال دیا

20  اپریل‬‮  2015

میرپور(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کھلاڑیوں کی انجریز اور سینئرکھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میچ میں شکست کا ذمہ دار قراردے کر بری الذمہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹنگ اچھی نہیں رہی اور 239 رنزکم ا سکورتھا،سعدنسیم اور وہاب ریاض نے اچھی اننگز کھیل کر ہمیں میچ میں واپس لانے کی کوشش کی لیکن اس کا بھی فائدہ نہ اٹھاسکے۔ ان کا مزیدکہناتھا کہ ٹیم تعمیر نو کے مرحلے سے گزر رہی ہے ،بنگلہ دیش کیخلاف دو میچز اور ون ڈے سیریز ہار کر بہت کچھ سیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ انجریز نے بھی بہت پریشان کیا جس سے جیت کیلئے کی گئی پلاننگ متاثر ہوئی اور کچھ سینئر کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مسائل کا سامنا ہے اس کے باوجود نوجوان کھلاڑیوں پر بھروسہ کرنا پڑے گا۔
نئے کھلاڑی بہت جلد خود کو ایڈجسٹ کر لیں گے اور بہتر ی کی طرف چل نکلیں گے۔فاتح کپتان مشرفے مرتضیٰ نے کہا کہ اس تاریخی فتح پر بہت خوش ہیں ،ہم نے دوسرے ون ڈے میں فتح کے ساتھ ہی پاکستان کیخلاف پہلی بار ون ڈے سیریز جیتی۔ یہ فتح تما م لڑکوں کی محنت کا نتیجہ ہے اور ہم سیریز کا تیسر اون ڈے بھی جیت کر کلین سوئپ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ شکیب الحسن نے پہلے میچ میں میری غیر موجودگی میں بہترین کپتانی کرکے اور اپنی بہترین کارکردگی سے فتح حاصل کرکے سیریز جیتنے کی بنیاد رکھ دی تھی اور حالیہ فتح نے مشن مکمل کردیا۔تمیم اقبال اور مشفق الرحیم کی کارکردگی مثالی رہی ہے۔مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنیوالے تمیم اقبال نے کہا کہ سیریز سے قبل میں آو¿ٹ آف فارم تھااورپہلے میچ میں انڈرپریشر کھیلالیکن اب سب ٹھیک ہوگیا ہے۔ اپنی پرفارمنس سے بہت خوش ہوں اور میدان میں شاٹس کھیل کر انجوائے کررہاتھا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…