ابھی فیملی شروع کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں: ثانیہ مرزا

16  اپریل‬‮  2015

حیدر آباد (نیوز ڈیسک)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ وہ ابھی فیملی شروع کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ثانیہ مرزا نے اپنے کیریئر اور خاوند شعیب ملک کے ساتھ تعلقات پر بات کی۔ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد ان کے کیریئر میں بہتری آئی ہے اور اس میں شعیب ملک کا بہت ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک نے انہیں کیریئر کو آگے بڑھانے میں بہت مدد کی۔
انہوں نے کہا میری زندگی کے چند بہترین فیصلوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ میں نے شعیب ملک کو اپنا لائف پارٹنر بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی کی زندگی کیسی ہوتی ہے، اسے ہار اور جیت کی وجہ سے کن مسائل، کیسے کیسے دباﺅ اور کن جذباتی سہاروں کی ضرورت ہوتی ہے یہ ایک اور کھلاڑی کے علاوہ کوئی نہیں جان سکتا۔ میں اگر کسی اور شعبے سے تعلق رکھنے والے سے شادی کر لیتی تو شاید ہمارا نباہ بہت مشکل ہو جاتا۔ کھیل میں جب آپ بری فارم کا شکار ہوتے ہیں تو بہت چڑچڑے ہو جاتے ہیں، ایسے میں ایک کھلاڑی ہی سمجھ سکتا ہے کہ آپ ایسے رویئے میں حق بجانب ہیں۔ اسی طرح بڑے میچوں سے قبل دباﺅ کی وجہ سے بھی آپ کی ذاتی زندگی متاثر ہوتی ہے۔

مزید پڑھئے:خبردار! تربوز کے بیج ہرگز نہ پھینکیں بلکہ ان سے یہ حیرت انگیز فوائد حاصل کریں

شعیب ملک کے ٹوئٹر پر جلد ہی جونیئر ملک کے آنے کی خوش خبری پر تبصرہ کرتے ہوئے ثانیہ نے کہا کہ وہ ایک جنرل بات تھی، حقیقت یہ ہے کہ ابھی ہم دونوں ہی اپنے کیریئر پر توجہ دے رہے ہیں، ایسے میں فیملی شروع کرنا آسان نہیں ہو گا۔ سال کے 12 میں سے 10مہینے ہم ایک دوسرے سے نہیں مل پاتے، اکثر فون پر ہی بات ہوتی ہے، ایسے میں اگر آپ فیملی شروع کرتے ہیں تو بچے بھی متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب فیملی شروع کرنے میں دو سے چار سال لگ سکتے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…