شاہ رخ نے ٹیم کی فتح کا راز بتا دیا

12  اپریل‬‮  2015

نئی دہلی (نیوزڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائیٹ رائڈرز کے مالک اوربالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کی فتح کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔نئی دہلی میں منعقد ہ ایک پرموشنل ایونٹ میں بالی ووڈ اسٹار نے آئی پی ایل کو کھلاڑیوں کے لئے اپنی صلاحیت اور بہترین کار کردگی دکھا کر خود کو منوانے کا بہترین پلیٹ فارم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں اور خوش قسمتی سےاس وقت کچھ کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ کا حصہ نہیں ہے۔خیال رہے کہ کولکتہ کے کپتان گوتم گمبھیر جو کہ ورلڈ کپ 2011 میں انڈیا کی جانب سے نمایاں کھلاڑی رہے ، اس وقت اپنی قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں جبکہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی روبن ا±تھاپا سمیت یوسف پٹھان بھی قومی ٹیم کو اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔شاہ رخ نے مزید کہا کہ ان کھلاڑیوں میں آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی لگن اور جستجو موجود ہے،

مزید پڑھئے:بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کا خواب بھی نہیں دیکھا جا سکتا: شہریار خان

یہ باصلاحیت ہونے کے ساتھ ساتھ انتھک محنت کر رہے ہیں اور اس لئے کھلاڑی اس پلیٹ فارم کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے خود کو منوانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔یاد رہے کہ آئی پی ایل 2015 کی دفاعی چیمپیئن ٹیم کولہتپ نائٹ رائیڈرز اب تک دو مرتبہ آئی پی ایل ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے اور وہ چنئی سپر کنگز کے بعد یہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی ایونٹ کی واحد ٹیم ہے



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…