سہیل خان دورہ بنگلہ دیش سے باہر،چیف سلیکٹرکی تصدیق

12  اپریل‬‮  2015

 

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستانی فاسٹ باو¿لر سہیل خان فٹنس مسائل کی وجہ سے دورہ بنگلہ دیش سے باہر ہو گئے ہیں اور جنید خان کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔جمعہ کو تربیتی کیمپ میں سہیل خان نے کمر میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کرکٹ کی معروف ویب سائٹ سے گفتگو میں سہیل خان کے دورہ بنگلہ دیش سے باہر ہونے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ سہیل خان کی غیر یقینی فٹنس کے باعث ہم نے جنید خان کو ایک روزہ میچز کی ٹیم میں بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ ہم فی الحال یہ نہیں کہہ سکتے کہ سہیل کی انجری کس حد تک سنگین نوعیت کی ہے لیکن فی الحال انہیں دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جنید خان پہلے ہی پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔سہیل ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ 30 رکنی اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے لیکن انہیں غیر متوقع طور پر پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔انہوں نے روایتی حریف ہندوستان کے خلاف پہلے ہی میچ میں پانچ وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ عالمی کپ میں 12 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

جنید خان گھٹنے اور ران کی انجری کے باعث اکتوبر سے پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکے تاہم لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی کے عمل سے گزرنے کے بعد وہ اپنی انجری سے نجات پانے میں کامیاب رہے اور انہیں دورہ بنگلہ دیش کے لیے ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…