میڈیا نے واقعہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کر کے رہی سہی کسر نکال دی،معین خان

12  اپریل‬‮  2015

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر معین خان نے کہا ہے کہ کسینو اسکینڈل سے میری عزت پر حرف آیا،میڈیا نے واقعہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کر کے رہی سہی کسر نکال دی، پاکستان واپس بلانے سے غلط پیغام گیا، بور ڈ کو مجھ پر اعتماد کر نا چاہیے تھا ایک انٹرویو میں معین خان نے کہاکہ بلاشبہ کسینو اسکینڈل سے ان کی بطور ایک سابق کپتان اور کھلاڑی عزت اور رتبہ پر حرف آیا۔اس واقعہ نے میرے اور میرے خاندان کیلئے مسائل کھڑے کیے تاہم میڈیا نے جس طرح اس واقعہ کو منفی انداز میں بڑھا چڑھا کر پیش کیا یہ میرے لیے بہت مایوس کن تھا کیونکہ میرا پورا کرکٹ کیرئیر بے داغ رہا ہے۔وطن واپس بلانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں معین خان نے کہاکہ پی سی بی نے جلد بازی میں فیصلے کیے ایک کسینو میں جا کر کھانا کھانا اور دوستوں اور مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوانا کوئی جرم نہیں معاملہ اتنا بڑا نہیں تھا جتنا اسے بڑھا دیا گیا۔بورڈ نے معاملہ کو درست انداز میں ہینڈل نہیں کیا، مجھے پاکستان واپس بلانے سے غلط پیغام گیاانہیں مجھ پر اعتماد کرنا چاہیے تھا ۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…