آئی سی سی کی جانب سے پابندی اٹھائے جانے کے بعدعامر کی نیشنل اسٹیڈیم میں واپسی

10  اپریل‬‮  2015

کراچی(نیوز ڈیسک) آئی سی سی کی جانب سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
وہ اتوار سے شروع ہونے والے پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے4 روزہ فائنل میں کے پی ٹی کے خلاف عمر ایسوسی ایٹس کی ٹیم کا حصہ ہوں گے، میچ میں شرکت کے لیے کراچی پہنچنے والے محمد عامر جمعے کی صبح نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی نیٹ پریکٹس میں شریک ہوں گے، اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں انٹر نیشنل کرکٹ پر 5 سالہ پابندی عائد کرنے والی آئی سی سی نے عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی ہے، اعتراف جرم پر برطانوی عدالت سے 6 ماہ قید کی سزا پانے والے محمد عامر فائنل کے دوسرے دن پیر کو اپنی 23 ویں سالگرہ بھی منائیں گے، 13 اپریل 1992 کو پنجاب کے شہر گوجر خان میں پیدا ہونے والے محمد عامر پاکستان کی جانب سے 14 ٹیسٹ، 15 ون ڈے انٹرنیشنل اور 18 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…