دورہ بنگلادیش کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، عمراکمل ڈراپ اور سعید اجمل کی واپسی

4  اپریل‬‮  2015

لاہور(نیوز ڈیسک) دورہ بنگلادیش کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق عمراکمل، محمد عرفان اورعمر گل ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے جب کہ سعید اجمل کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، اسی طرح چیف سلیکٹر نے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو اپنا رویہ بہتر کرنے کی وارننگ دی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کے خلاف سیریز کے لئے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد حفیظ، سمیع اسلم، مصباح الحق، اسد شفیق، اظہر علی، یونس خان، حارث سہیل، سعید اجمل، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، سرفراز احمد، وہاب ریاض، جنید خان، سہیل خان، راحت علی شامل ہیں، 15 رکنی ون ڈے اسکواڈ میں سمیع اسلم، سرفراز احمد، محمد حفیظ، اسد شفیق، فواد عالم، اظہر علی، محمد رضوان، حارث سہیل، صہیب مقصود، سعید اجمل، یاسر شاہ، وہاب ریاض، راحت علی، احسان عادل اور سہیل خان شامل ہوں گے جب کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے احمد شہزاد، سرفراز احمد، محمد حفیظ، مختار احمد، صہیب مقصود، حارث سہیل، محمد رضوان، سعید اجمل، شاہد آفریدی، صہیب تنویر، سعد نسیم، وہاب ریاض، سہیل خان، عمر اور جنید خان اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
ہارون رشید کا کہنا تھا کہ دورہ بنگلادیش قومی ٹیم کے لئے بہت اہم ہے، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر ڈسپلن سے متعلق سختی کرنا پڑی تو اس سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا اور اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو اپنا رویہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ کریں گے لیکن یہ بھی توقع ہے کہ وہ بھی کھیل کے دوران اپنی مکمل صلاحیتوں کا اظہار کرکے ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کریں گے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…