دورہ بنگلہ دیش: عمر اکمل اور ناصر جمشید کی قومی ٹیم سے چھٹی

2  اپریل‬‮  2015

لاہور (نیوز ڈیسک)ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی دکھانے والے عمر اکمل اور ناصر جمشید کی دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی ٹیم سے چھٹی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ورلڈ کپ دونوں بلے بازوں کےلئے ناکام ثابت ہوا تھا۔ عمر اکمل کو ناقص کارکردگی کے ساتھ ساتھ خراب رویئے کی وجہ سے بھی مسائل کا سامنا ہے۔پی سی بی کی نئی سلیکشن کمیٹی ان دنوں لاہور میں موجود ہے جہاں آج اس کا دوسرا اجلاس ہو گا۔ ایک روز قبل اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے جس میں یہ بھی شامل ہے کہ خراب رویئے اور خراب فارم والے کھلاڑیوں کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ورلڈ کپ میں ناصر جمشید نے تین میچ کھلیے اور کسی میچ میں بھی نہ چل پائے جب کہ ان کی فیلڈنگ بھی انتہائی ناقص رہی۔عمر اکمل کی کارکردگی بھی ناقص رہی ساتھ ہی ان کی فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن کے ساتھ جھگڑے کی خبریں بھی سامنے آئیں جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ انہیں بھی بنگلہ دیش نہ بھیجا جائے۔ محمد عرفان فٹنس مسائل کے سبب ٹیم کا حصہ نہیں بنائے جائیں گے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…