ویرات کوہلی اور انوشکا شرما واپس کیسے پہنچے‘ مخالفین حیران ہو کر رہ گئے

28  مارچ‬‮  2015

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ورلڈ کپ میں بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد واپس بھارت پہنچ گئے، کوہلی نے بہترین بوائے فرینڈ ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے انوشکا کو مشکل گھڑی میں تنہا نہ چھوڑا، ان کا ہاتھ پکڑ کر ایئرپورٹ سے باہر نکلے اور اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر لے گئے، انوشکا کو بھارت کی شکست اور کوہلی کی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔بھارت جب ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوا تو مایوس ہونے والوں میں انوشکا شرما بھی شامل تھیں۔ وہ سیمی فائنل دیکھنے خصوصی طور پر بھارت سے سڈنی پہنچی تھیں ، تماشائیوں میں بھی انہیں بار بار دکھایا جاتا رہا اور جب کوہلی صرف ایک رن بنا کر کیچ آوٹ ہوئے تو انوشکا کی مایوسی دیدنی تھی۔ بھارت میچ ہارا تو جذباتی کرکٹ شائقین نے انوشکا شرما کو ہی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ا بتدا ہوئی ٹوئٹر سے جہاں شائقین نے کہا کہ اگر انوشکا سٹیڈیم میں موجود نہ ہوتیں تو کوہلی بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہو جاتے۔ بعض نے انوشکا کو کو منحسوس قرار دیا تو کسی نے یہ بھی کہہ ڈالا کہ انوشکا احمق ہیں جو صرف کوہلی کی ایک رن کی اننگز دیکھنے کے لئے بھارت سے سڈنی گئیں۔ بات بڑھتے بڑھتے ٹی وی چینلز تک پہنچ گئی جہاں اینکرز نے بھی یہ سوال اٹھا دیا کہ کیا انوشکا بھارتی ٹیم کی شکست کی ذمہ دارہیں۔تنقید حد سے زیادہ بڑھی تو پہلے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انہیں بے قصور قرار دیا اور کہا کہ بھارتی ٹیم کی شکست پر انوشکا کو ذمہ دار ٹھہرانا حماقت ہے۔ ان کے بعد ثانیہ مرزا انوشکا کی حمایت میں باہر نکلیں ، ثانیہ کے بعد رشی کپور، رنویر سنگھ، عامر خان اور دیگر بالی ووڈ ستاروں نے انوشکا کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔بھارتی ٹیم صبح جب آسٹریلیا سے بھارت واپس پہنچی تو کسی کے گمان میں بھی نہیں تھا کہ انوشکا بھی کوہلی کے ساتھ ہوں گی، انہیں کوہلی کے ساتھ دیکھ کر جہاں سب کو حیرت کا جھٹکا لگا وہیں یہ بات بھی دلچسپ تھی کہ کوہلی انوشکا کا ہاتھ مضبوط سے تھامے رہے۔ دونوں کے چہرے پر خاصی سختی اور تھکن تھی، میڈیا نے بات کرنے کی کوشش کی تو سکیورٹی والوں نے کرنے نہ دی، کوہلی نے اپنی حفاظت میں انوشکا کو پہلے گاڑی میں بٹھایا اور پھر خود بھی ان کے ساتھ بیٹھ کر روانہ ہو گئے۔بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا میں جہاں پہلے کوہلی اور انوشکا کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا وہیں اب کوہلی کے اس اقدام کی وجہ سے ان کی تعریف بھی کی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کوہلی نے تنقید کی پرواہ نہ کرتے ہوئے انوشکا کا ساتھ دیا اور ان کا ہاتھ پکڑے واپس پہنچ کر تنقید کرنے والوں کو کھلا پیغام بھی دیدیا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…