سیمی فائنل میں شکست،بھارتی میڈیا نے ویرات کوہلی کیلئے ”نیا کام“ ڈھونڈ لیا

26  مارچ‬‮  2015

ممبئی (نیوز ڈیسک)ورلڈکپ 2015ءکے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد جہاں بھارتی عوام شدید غم و غصے میں مبتلا ہیں وہیں بھارتی میڈیا نے بھی اپنی توپوں کا رخ ٹیم کی جانب کر لیا ہے اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سٹیڈیم میں انوشکا شرما کی موجودگی اور ویرات کوہلی کی ناقص کارکردگی کو بھی شائقین نے آڑے ہاتھوں لیا ہے اور ہار کا سارا ملبہ انوشکا شرما پر ڈالا جا رہا ہے۔
ایک بھارتی ویب سائٹ نے ویرات کوہلی کی میدان میں حرکات اور کارکردگی پر شدید مایوس ہو کر نہ صرف انہیں فلموں میں کام کرنے کا مشورہ دیا ہے بلکہ یہ بھی بتا دیا ہے کہ وہ کس طرح کی فلموں میں کردار اد کر سکتے ہیں۔ اس خبر میں آپ کو بتاتے ہیں کہ بھارتی ویب سائٹ نے کس طرح ویرات کوہلی کیلئے مختلف فلموں کا انتخاب کیا ہے۔

ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ ویرات کوہلی کسی طرح بھی فلمی دنیا کے چلبل پانڈے یعنی سلمان خان سے کم نہیں ہیں۔ ان کا عمل الفاظ سے زیادہ بولتا ہے اور وہ اپنی بات پر قائم رہنے والے ہیں لیکن کھیل کے معاملے میں ایسا نہیں۔ ان تمام باتوں کو مدنظر رکھا جائے تو ویرات کوہلی بڑی آسانی سے دبنگ میں سلمان خان کی جگہ چلبل پانڈے کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…