آسٹریلیا سے شکست کے بعد بھارتی کپتان اپنے ہی میڈیا پر برس پڑے

26  مارچ‬‮  2015

سڈنی (نیوز ڈیسک ) آسٹریلیا سے شکست کے بعد شدید تنقید کرنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اپنے ہی ملک کے میڈیا پر برس پڑے ہیں۔شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ پہلے میڈیا ان کی کارکردگی کا جائزہ لے اور اس کے بعد ان کے لیے جو فیصلہ کیا جائے گا وہ انہیں منظور ہو گا۔ پریس کانفرنس کے دوران بھارتی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ سے ان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میڈیا خود کرے اور انہیں بتا دے تاکہ وہ اس پر عمل کر سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیمرے کے سامنے تھوڑا بہت مذاق کرنا انہوں نے آسٹریلیا آ کر سیکھا ہے۔شکست کے بعد ان کے گھر کی سیکورٹی سخت کرنے کے حوالے سے بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے گھر کے باہر سیکورٹی سخت کرنے کی خبر نہیں سنی تاہم انہوں نے واضح کیا کہ جب وہ غیر ملکی دورے پر ہوتے ہیں تو نہ وہ ٹی وی دیکھتے ہیں اور نہ ہی اخبار پڑھتے ہیں اس لیے انہیں گھر کے باہر سیکورٹی سخت کرنے کی خبر ابھی نہیں ملی۔

یاد رہے کہ میچ میں شکست کے بعد پاکستانی کپتان مصباح الحق نے بھی اپنے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا تھا اور میڈیا کی جانب سے ہونے والی تنقید کے حوالے سے سخت رد عمل کا اظہار بھی کیا تھا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…