سڈنی بھارت کیلیے ”منحوس“وینیو پچھلے7برس سے فتح نہ ملی

26  مارچ‬‮  2015

سڈنی(نیوز ڈیسک) سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ تاحال بھارت کے لیے ”منحوس“وینیو ثابت ہوا ہے۔7برس سے یہاں ٹیم کو کوئی فتح نہ ملی،13 باہمی مقابلوں میں آسٹریلیا نے12 فتوحات حاصل کیں ، ایس سی جی میں بلو شرٹس کا میزبان کیخلاف ہار جیت کا تناسب 0.083 دونوں ٹیموں کے درمیان کسی بھی وینیو کا بدترین ریکارڈ ہے۔آسٹریلیا میں کینگروز کیخلاف بھارت نے صرف 10میچز جیتے جبکہ30 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، دھونی الیون نے آخری مرتبہ یہاں فتح ایڈیلیڈ اوول میں 2012 میں پائی تھی۔سڈنی گراﺅنڈ میں آسٹریلیا اپنے گذشتہ 10 ون ڈے انٹرنیشنل میں 8 جیتا اور 2 میں ناکام ہوا، دونوں مرتبہ سری لنکا نے اس پر غلبہ پایا، حالیہ ورلڈ کپ کے لیگ مرحلے میں کینگروز نے آئی لینڈرز کو شکست دی، جنوبی افریقہ، بھارت، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ وہ دیگر ممالک ہیں جنھیں آسٹریلیا نے یہاں گذشتہ 10 میچزمیں زیر کیا ہے۔آسٹریلوی سرزمین پر بھارتی فتح کا تناسب 0.33 ہے۔ آسٹریلوی ٹیم اب تک6 بار ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد ہر مرتبہ سرخرو ہوئی ہے، 1999 میں جنوبی افریقہ سے مشہور مقابلہ ٹائی ہوا تاہم سپر سکس مرحلے میں بہترین نتائج کی بنیاد پر کینگروز پاکستان کے مقابل فائنل کھیلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ورلڈ کپ ناک آﺅٹ مرحلے میں اب تک بھارت اورآسٹریلیا ایک،ایک کامیابی حاصل کرچکے ہیں، بھارتی ٹیم 2003 کے فائنل میں آسٹریلیا سے ہاری جبکہ دھونی الیون نے 2011 ایڈیشن کے کوارٹر فائنل مرحلے میں کینگروز کا قصہ تمام کردیا تھا، بھارت کے ساتھ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز نے بھی ورلڈ کپ ناک آﺅٹ مراحل میں آسٹریلیا کو شکست دی ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…