حفیظ بولنگ ایکشن درست کرنے کے بعد ٹیسٹ کے لیے آمادہ ہوگئے

26  مارچ‬‮  2015

لاہور(نیوز ڈیسک) محمد حفیظ بولنگ ایکشن درست کرنے کے بعد ٹیسٹ کیلیے آمادہ ہو گئے،ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی بائیومکینک تجزیے کیلیے آئی سی سی سے کوئی بھی وقت لے کر بتا دے، میں مکمل طور پر تیار ہوں۔یادرہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری ورلڈ کپ سے کچھ عرصے قبل کونسل کی جانب سے مشکوک ایکشن والے بولرز کی پکڑ دھکڑ نے پاکستان کو2 بہترین آف اسپنرز سعید اجمل اور محمد حفیظ سے محروم کردیا تھا،اس سے نہ صرف گرین شرٹس کا کمبی نیشن متاثر کیا بلکہ یہ خلا پورا کرنے والا بھی کوئی پلیئر دستیاب نہ تھا۔سعید میگا ایونٹ سے قبل کلین چٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے مگر بورڈ نے اتنی جلدی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا خطرہ مول نہیں لیا۔ اب آل راو¿نڈر محمد حفیظ بھی خود پر لگا داغ دھونے کیلیے تیار ہیں،قومی ٹیم کے دورئہ یو اے ای کے دوران ان کی رپورٹ ہوئی تھی،آسٹریلیا سے ابتدائی سرکاری ٹیسٹ میں بھی ناکامی کے بعد آل راو¿نڈر پر انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ جاری رکھنے کی پابندی عائد ہوگئی، محمد حفیظ نے اسے قسمت کا لکھا سمجھ کر قبول کرنے کے بجائے بہتری کی کوششوں کا آغاز کیا۔بھارت میں غیر سرکاری ٹیسٹ میں انھیں کامیابی بھی مل گئی، پی سی بی نے آل راو¿نڈر کا ورلڈ کپ سے قبل سرکاری ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تاہم حفیظ نیوزی لینڈ میں پریکٹس میچزکے دوران ہی فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے، جس کے بعد ان کا بولنگ ٹیسٹ نہ صرف موخر ہوا بلکہ انھیں فوری طور پر وطن واپس بھی بھجوا دیا گیا۔اب محمد حفیظ سمجھتے ہیں کہ مشکوک بولنگ ایکشن کا مسئلہ حل کرنے کا وقت آ گیا ہے، انھوں نے کہا کہ میں مکمل فٹ اور پچھلے ایک ماہ سے باقاعدہ ٹریننگ بھی جاری ہے، کسی بھی وقت آئی سی سی کو ٹیسٹ دینے کیلیے تیار ہیں، پی سی بی جب چاہے آئی سی سی سے ایکشن کے بائیو مکینک ٹیسٹ کیلیے وقت لے سکتا ہے۔ یاد رہے کہ حفیظ اگر ٹیسٹ میں ایک بار پھر ناکام رہے تو کرکٹ کی عالمی باڈی ان پر ایک سال کی بولنگ پابندی عائد کر دے گی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…