ورلڈ کپ سیمی فائنل، آسٹریلیا کا پلڑا بھاری

25  مارچ‬‮  2015

سڈنی(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کا ورلڈکپ میں ہندوستانی ٹیم پر پلڑا بھاری نظر آ رہا ہے۔آج تک دونوں ٹیمیں 10 بار ورلڈ کپ میں مدمقابل ہوئی ہیں جس میں 7 میں آسٹریلیا کامیاب رہا ہے جبکہ ہندوستان کو صرف 3 میچوں میں کامیابی حاصل ہو سکی۔ناک آو¿ٹ مرحلے میں دونوں ٹیموں کا 2 بار مقابلہ ہوا، جس میں ایک ایک میچ دونوں ٹٰیموں کے نام رہا۔یاد رہے کہ آج تک ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم 8 بار جبکہ دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم صرف 2 بار کامیاب ہو پائی۔آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان 117 ون ڈے میچز ہوئے جن میں سے 67 میچز آسٹریلیا نے جیتے اور 40 میچز ہندوستان کے نام رہے جبکہ 10 میچز کا کوئی نتیجہ سامنے نہ سکا اور ڈرا ہوئے۔اسی طرح اب تک ہو نے والے 10 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو اس کو کبھی بھی سیمی فائنل میں شکست نہیں ہوئی۔آسٹریلیا اب تک 6 بار 1975 ، 1987، 1996 ، 1999 ، 2003 اور 2007 میں سیمی فائنل تک پہنچا تھا اور ہر بار کامیابی حاصل کرکے فائنل تک گیا۔آسٹریلیا نے 4 بار فائنل جیت کر ورلڈ کپ اپنے نام کیا، جس میں 1987، 1999، 2003 اور 2007 کے ورلڈ کپ شامل ہیں۔1975 میں اس کو فائنل میں ویسٹ انڈیز اور 1996 میں سری لنکا سے شکست ہوئی تھی۔دوسری جانب ہندوستان نے 4 بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کھیلے ہیں جن میں اس کو 1 بار شکست اور 3 بار کامیابی ہوئی۔ہندوستان نے 1983 میں سیمی فائنل اور پھر فائنل میں بھی کامیابی حاصل کی۔1987 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے اس کو شکست دی۔ہندوستان نے 2003 میں سیمی فائنل میں تو کامیابی حاصل کی مگر فائنل میں اس کو آسٹریلیا نے شکست دی۔2011 میں ہندوستان نے سیمی فائنل کے بعد فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرکے دوسری بار ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…