محمد عامر پر پابندی کی درخواست مسترد

25  مارچ‬‮  2015

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے تیز باو¿لر محمد عامر پر تاحیات پابندی سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔یہ درخواست 2010 کےسپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ہوئی عامر کی سزا ختم ہونےکے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی پر دائر کی گئی تھی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ستمبر 2015 میں ختم ہونے والی پانچ سالہ پابندی سے تھوڑا عرصہ پہلے ہی عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔درخواست گزار وکیل رانا فیض الحسن نے فروری میں دائر اپیل میں موقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان کا امیج خراب کرنے پر22 سالہ کرکٹر پرتاحیات پابندی لگائی جائے۔تاہم، حسن کے مسلسلر غیر حاضر ہونے کی وجہ سے عدالت نے منگل کو پٹیشن مسترد کر دی۔ حسن نے اے ایف پی کو بتایا عدالت نے درخواست کی پیروی نہ کیے جانے پر اسے مسترد کیا۔حسن کے مطابق وہ بے پناہ ‘مصروفیات’ کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر دو رکنی بینچ نے درخواست رد کر دی۔یاد رہے کہ عامر نے 13 مارچ کو فرسٹ کلاس سے ایک درجہ نیچے گریڈ ٹو میچ میں تین وکٹیں لےکر پاکستان کرکٹ میں واپسی کی۔عامر کے علاوہ سلمان بٹ اور محمد آصف پربھی 2010 میں انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میچ میں سپاٹ فکسنگ ثابت ہونے پر پابندی کی سزائیں ہوئی تھیں۔ اے ایف پی



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…