زبردست پرفارمنس پر سرفراز کو کپتانی کا انعام؟

21  مارچ‬‮  2015

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیے جانے کے بعد موقع ملنے شاندار کاکردگی دکھانے والے سرفراز کو پاکستان کے اگلے کپتان کے طور پر دیکھا جانے لگا ہے۔ شائقین کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیاہے کہ مصباح کے بعد سرفراز احمد کو گرین شرٹس کی کپتانی دی جائے۔ ڈان نیوز کے ورلڈ کپ کے حوالے سے پروگرام مقابلہ جوش کے شرکا نے اگلے کپتان کے لئے سرفراز احمد کا نام لیا جس پر سابق قومی کرکٹر شعیب محمد کا کہنا تھا کہ وکٹ کیپر بلے باز کپتانی کے لئے اس وقت ٹیم میں موزوں ترین کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نہ صرف فارم میں ہیں بلکہ ان کے اندر ٹیلنٹ اور مخالف ٹیم کو دباو میں رکھنے کی خوبیاں بھی ہیں۔ واضح رہے کہ سرفراز احمد نے پاکستان دو انتہائی اہم میچز میں شاندار بلے بازی کے ساتھ ساتھ لاجواب وکٹ کیپنگ کے ذریعے گرین شرٹس کی کواٹر فائنل تک رسائی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس ضمن میں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کپتان مصباح الحق کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کی قیادت کے لئے اب تک کسی کھلاڑی کا نام فائنل نہیں کیا گیا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…