آسٹریلوی باﺅلرز سے مقابلے کیلئے خصوصی ٹریننگ

19  مارچ‬‮  2015

ایڈیلیڈ(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کواٹر فائنل مقابلے سے پہلے پاکستان کےنوجوان بلے بازوں احمد شہزاد، عمر اکمل اور صہیب مقصود نے خصوصی بیٹنگ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔پاکستان کے ہیڈ کوچ وقار یونس ، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاوراور نائب کوچ شاہد اسلم بدھ کو ٹیم پریکٹس کیلئے طے شدہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلےایڈیلیڈ اوول کے نیٹ ایریا پہنچے، جہاں انہوں نےجمعہ کو ناک آو¿ٹ میچ میں آسٹریلین فاسٹ باو¿لرز سے نمٹنے کیلئے تینوں بلے بازوں کو خصوصی تربیت دی۔ورلڈ کپ کے سب سے کامیاب باو¿لر مچل سٹارک، سینئر مچل جانسن اور جیمز فالکنر پاکستانی بلے بازوں کیلئے ایک بڑا امتحان ثابت ہو سکتے ہیں۔پاکستان کی لھڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے تینوں بلے بازوں کو اس خصوصی تربیتی سیشن میں باو¿لنگ مشین کے ذریعے مختلف رفتار پر گیندیں کھلانے کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پریکٹس کیلئے موجود مختلف طریقوں کا سہارا لیا گیا۔شہزاد، عمر اور صہیب کو ایک بڑی ماربل ٹائل پر شارٹ پچ باو¿لنگ کرائی گئی تاکہ وہ جانسن، سٹارک، فالکنر اور پیٹ کیمز کا سامنا کرسکیں۔پریکٹس سیشن کے دوران تینوں بلے بازوں نےکچھ جان دار پ±ل اور ہک شارٹس بھی کھیلے۔اس موقع پر وقار یونس نے بتایا کہ تیز باو¿لرز کا سامنا کرنے کیلئے اس طرح کی پریکٹس کوئی نئی بات نہیں۔’تینوں بہت باصلاحیت بلے باز ہیں اور وقت آ گیا ہے کہ وہ اس بڑے مقابلے میں کچھ بڑا کر کے دکھائیں’۔وقار یونس کا ماننا ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ کافی مضبوط ہے۔ پر امید کوچ کے مطابق ان کے بلے باز اچھی کارکردگی کے باعث میزبان آسڑیلیا کو شکست دے دیں گے۔بدھ کو دونوں ٹیموں نے تین گھنٹوں پر مشتمل سخت پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…