کوارٹر فائنل میں پاکستان اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا

19  مارچ‬‮  2015

ایڈیلیڈ(نیوز ڈیسک)کینگروز کیخلاف کوارٹر فائنل میں پاکستان اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان جمعے کو آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل کیلیے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے رہا ہے، میزبان سائیڈ کے اندازکو مدنظررکھتے ہوئے گرین شرٹس بھی جارحانہ کھیل پیش کریں گے۔ ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا کہ ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ آسٹریلیا جارحانہ کرکٹ کھیلتا اور ہمیں بھی اسی انداز میں ان کا مقابلہ کرنا ہے، ہم کینگروز کو زیر کرسکتے ہیں لیکن اس کیلیے انتہائی مثبت کھیل پیش کرنا ہوگا، ہم پہلے بھی انھیں ہرا چکے ہیں، گذشتہ ورلڈ کپ میں بھی شکست دی تھی، اگر اس بار بھی اپنی پوری قوت سے حملہ آور ہوئے تو ایک بار پھرفتح حاصل کرسکتے ہیں۔محمد عرفان کے انجرڈ ہونے پر وقار یونس نے کہاکہ یہ بدقسمتی کی بات ہے، وہ غلط وقت پر ان فٹ ہوئے، یہ ہمارے لیے بہت بڑا نقصان ہے، عرفان ایونٹ میں ہمارااہم ہتھیارتھے مگر اب ہمیں ان کے بغیر کھیلنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں ایونٹ میں دیگر فاسٹ بولرز کی پرفارمنس سے بھی بہت خوش ہوں، وہاب ریاض نے ذمہ داری لی اور اچھا پرفارم کیا، اسی طرح راحت علی بھی بہتر پرفارم کر رہے ہیں، ٹورنامنٹ میں ہمارا ا?غاز اچھا نہیں تھا لیکن ہم نے مضبوط کم بیک کیا۔ بولرز اچھی طرح جانتے ہیں کہ انھیں کیا کرنا ہے۔وقار یونس نے کہاکہ ہمیں ایونٹ سے قبل ہی اچھے فاسٹ بولرز اوردوسری وجوہات کی بنا پر اسپنرز کی خدمات سے محروم ہونا پڑا، یہ صورتحال کافی دشوار تھی لیکن ہم اسے عمدگی سے سنبھال رہے ہیں۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ کے بارے میں سوال پر کوچ نے کہاکہ ہم نے انھیں میدان میں اتارنے کے حوالے سے غور کیا مگر کوئی بھی فیصلہ کنڈیشنز کا اچھی طرح جائزہ لینے کے بعد ہی کیا جائے گا۔دوسری جانب آسٹریلوی کوچ ڈیرن لی مین کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کو ایڈیلیڈ میں یو اے ای کی بانسبت الگ قسم کی کنڈیشنز کا سامنا کرنا پڑے گا، دبئی کی وکٹ میں باﺅنس ہی نہیں تھا، وہاں گیند گھٹنے تک بھی نہیں اٹھ رہی تھی مگر ایڈیلیڈ میں تین گنا زیادہ گیند اچھلتی ہے، انھوں نے اپنے بولرز کے حوالے سے کہا کہ مچل اسٹارک بہترین بولنگ کررہے اور اس وقت بولر آف دی ٹورنامنٹ ہیں، مچل جونسن بھی دوبارہ پہلے والی فارم میں آرہے ہیں، میں ان کے کم بیک پر بھی کافی خوش ہوں۔پاکستان سے کوارٹر فائنل کے بارے میں لی مین نے کہا کہ یہ ایک کانٹے دار میچ ہوگا، ہمیں اس کیلیے اپنے کراﺅڈ کی سپورٹ بھی درکار ہے، دونوں سائیڈز کی جانب سے بیٹنگ پرفارمنس کافی اہم ہوگی، گرین شرٹس اچھی ٹیم ہیں اور ان کے پاس بہت کچھ ہے، یہ دراصل 2 اچھے بولنگ اٹیکس کا مقابلہ اور مجھے امید ہے کہ نتیجہ ہمارے حق میں نکلے گا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…