عمران خان کا ٹیم پر قابوتھا،منظورالٰہی پھر نہیں کھیلا، لیڈروہ ہوتاہے جو کہے تم خود پر بھروسہ رکھو: سدھو

12  مارچ‬‮  2015

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارت کے سابق کرکٹر اور کمیڈی نائیٹس ود کپل کے شریک میزبان ناوجوت سنگھ سدھونے کہاہے کہ عمران خان کا ٹیم پر قابو تھا، لیڈر وہ ہوتاہے جو کہے کہ تم خود پر بھروسہ کرو، منظورکو پاکستان کیلئے کھیلنے سے منع کیاتھا اوراُس کے بعد وہ نہیں کھیلے ۔

مزید پڑھئے: زہرہ شاہد کا قاتل میں نہیں عمران خان ہیں ، الطاف حسین کا عمران خان پر سنگین الزام

’زی میڈیا نیٹ ورک ‘کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ’سدھو‘ کاکہناتھاکہ کپتان یا لیڈر دوطرح کے ہوتے ہیں ، ایک وہ جو خود پر بھروسہ کرتاہے اور دوسراوہ جو کہتاہے کہ تم خو د پر بھروسہ رکھو اور وہی لیڈر ہے جو کہے کہ خود پر بھروسہ رکھو، ایک دفعہ پاکستان کے منظور الٰہی سے رنز نہیں بن پارہے تھے اورشاید آخری میچ تھا، عمران خان نے اس کے باوجود منظور الٰہی کو کھلایا اور بتایاکہ چار اوور باقی ہیں اور اِن میں چالیس رنز کاٹارگٹ ہے ، سنگل سے گریز کرنااور ہٹیں لگائیں ۔

مزید پڑھئے: پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو اصل خطرہ تحریک انصاف سے ہے، عمران خان

سدھو کاکہناتھاکہ منظورالٰہی گھبرایاہواتھا، سنگل لے کر دوسرے کو سٹرائیک کاموقع دے دیتاتھا اور مجموعی طورپر 23رنز بنے لیکن جب ڈریسنگ روم میں آیاتو عمران خان نے منظورالٰہی کو کہاکہ آپ دوبارہ پاکستان کے لیے نہیں کھیلو گے اور ایساہی ہواکہ اُ س کے بعد منظور الٰہی نہیں کھیلا۔ کپتان پورے اعتماد سے لیڈکرتاہے اور یہ ایک مثال تھی ۔

مزید پڑھئے: این اے 122کے نتائج آجائیں ، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائیگا ، عمران خان



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…