کپتان اور کوچ کی رائے کو فوقیت دیتا ہوں: نوید چیمہ

12  مارچ‬‮  2015

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کی سیلیکشن میں کپتان اور کوچ کی رائے کو فوقیت دیتے ہیں۔یاد رہے کہ چیف سیلیکٹر معین خان کو وطن واپس بلانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوید اکرم چیمہ کو ٹورنگ سیلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کی اضافی ذمہ داری بھی سونپ رکھی ہے۔

مزید پڑھئے: برائن لارانے انگلش ٹیم کے لیے مزاحیہ میدان سجایالیا

اس پر یہ اعتراض سامنے آیا ہے کہ مصباح الحق اور وقاریونس جیسے کرکٹروں کی موجودگی میں ایک نان کرکٹر کو ٹورنگ سلیکشن کمیٹی کا سربراہ کیسے بنا دیا گیا ہے؟مینیجر کی حیثیت سے ڈسپلن کی پابندی کرانے کے لیے مشہور نوید اکرم چیمہ کا کہنا ہے کہ ٹیم کا انتخاب کرتے وقت تمام ضروری پہلوو¿ں کا جائزہ لیا جاتا ہے اور یہ کام اتفاق رائے سے ہوتا ہے اور وہ ٹورنگ سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین ہونے کے باوجود کپتان اور کوچ کی رائے کو فوقیت دیتے ہیں کیونکہ یہ دونوں میچ کی حکمت عملی تیار کرتے ہیں اور اسے میدان میں عملی جامہ پہناتے ہیں۔نوید اکرم چیمہ نے یہ واضح کیا کہ سرفراز احمد کو کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ متفقہ تھا اور سیلیکشن کے معاملے میں کوچ کسی قسم کا تعصب یا پسند ناپسند کی سوچ نہیں رکھتے۔

مزید پڑھئے: عمر اکمل گروئن انجری کا شکار، اگلے میچ میں شرکت مشکل

ناصر جمشید کو محمد حفیظ کی جگہ منتخب کیا گیا تھا وہ سپیشلسٹ اوپنر تھے، لہٰذا انھیں موقع دیا گیا اور جب ان سے اچھی کارکردگی نہیں ہوئی تو پھر سرفراز احمد کو موقع دیا گیا۔نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران ان کی ملاقات زمبابوے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو سے ہوئی ہے اور وہ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔وہ اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں اور کوشش ہے کہ مئی میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم بھی زمبابوے جائے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…