ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود سعید اجمل کی بادشاہت برقرار

2  مارچ‬‮  2015

دبئی(نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں کھلاڑیوں اور ٹیموں کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق 10 بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں کوئی پاکستانی بیٹسمین شامل نہیں جب کہ سعید اجمل کرکٹ کے میدانوں سے دوری کے باوجود بہترین بولرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔دس بہترین ٹیموں کی فہرست میں آسٹریلیا 54 میچز میں 120 ریٹنگ کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ زمبابوے سے جیت کے باوجود قومی ٹیم ساتویں نمبر پر ہے۔ فہرست میں بھارت دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے، سری لنکا چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، انگلینڈ چھٹے اور ویسٹ انڈیر آٹھویں نمبر پر ہے۔ ایک روزہ میچز میں قومی ٹیم کا کوئی کھلاڑی 10 بہترین کھلاڑیوں میں جگہ نہ بناسکا، جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈویلیئرز پہلی پوزیشن پرقبضہ جمائے ہوئے ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے ہی ہاشم آملہ اور سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز کمارسنگاکارا 849 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے اور سری لنکا کے تلکرانے دلشان پانچویں نمبر پر ہیں، قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق فہرست میں 13ویں نمبر پر ہیں۔کرکٹ کے میدانوں سے دور قومی ٹیم کے جادوگر اسپنر سعید اجمل ایک روزہ میچز میں بولنگ کے شعبے میں 733 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر آنے والے ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن بھی ان دنوں پابندی کا شکار ہیں لیکن فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین 708 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، عمران طاہر چوتھے اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک پانچویں نمبر ہیں۔ آل راو¿نڈر پرفارمنس میں سری لنکا کے تلکرانے دلشان 409 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بنگلایش کے شکیب الحسن دوسرے، سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز تیسرے، محمد حفیظ چوتھے اور شاہد آفریدی پانچویں نمبر پر ہیں۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…