سلیکشن کمیٹی نےچیئرمین پی سی بی شہریار خان کی تجویز مسترد

2  مارچ‬‮  2015

لاہور(نیوز ڈیسک) ٹور سلیکشن کمیٹی نے سرفراز احمد کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی تجویز مسترد کردی۔ان کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید کو ڈراپ کردینا چاہیے، نوجوان وکٹ کیپر کو شامل کرنے سے اوپنرکا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا، زمبابوے کیخلاف 5 بولرز کھلانے کا فیصلہ بہتر ثابت ہوا، ٹیم کم ہدف کا بھی دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئی، فتح سے مورال بلند ہوگیا، آئندہ میچز میں کارکردگی میں تسلسل لانا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں مسلسل دو شکستوں کے بعد ملنے والی کامیابی پر چیئرمین پی سی بی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہوگیا، میڈیاسے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسی جذبے کو آگے لیکر بڑھتے ہوئے آئندہ میچز میں بھی اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی، 5 ریگولر بولرز کو کھلانے کا فیصلہ درست ثابت ہوا، ہدف زیادہ نہ تھا لیکن متوازن بولنگ کی بدولت پاکستان اس کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگیا،راحت علی کی کارکردگی بھی اچھی رہی، انھوں نے بڑی اہم وکٹ حاصل کی۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ عرفان کی فٹنس پر کوئی شکوک نہیں ہیں،طویل قامت پیسر نے پہلے سے آخری اوور تک بڑی نپی تلی بولنگ سے حریف کو پریشان کیا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ عمراکمل اچھی کیپنگ نہیں کرسکے، ناصر جمشید کی کارکردگی بھی خراب ہے، سرفراز احمد کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنانے سے نہ صرف دونوں مسئلے حل ہوسکتے ہیں، فیصلے تو ٹور سلیکشن کمیٹی کرتی ہے، تاہم اس تبدیلی کی تجویز دیتا رہا ہوں جو انھوں نے ان سنی کردی لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ناصر جمشید کو ڈراپ کردیا جائے،انھوں نے کہا کہ پیسر سہیل خان کی جگہ اسپنر یاسر شاہ کو شامل کرنے کا آپشن بھی موجود ہے لیکن حتمی فیصلہ وہاں موجود ٹیم مینجمنٹ کو کرنا ہے،ایک اور سوال پر انھوں نے کہا کہ پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں اب کسی تبدیلی کی گنجائش نہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…