چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم میں تبدیلی کا مطالبہ کر دیا

1  مارچ‬‮  2015

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی فتح پر بہت خوشی ہوئی ہے تاہم ٹیم میں اہم تبدیلی کی ضرورت ہے۔میڈیا کو جاری اپنے بیان میں شہریار خان کا کہنا تھا کہ ناصر جمشید کی جگہ سرفراز احمد کو کھلانا چاہیئے تھا جبکہ سرفراز احمد سے وکٹ کیپنگ کے ساتھ ساتھ اوپننگ بھی کروانی چاہیئے۔ان کا کہنا تھا کہ ناصر جمشیداس وقت فارم میں نہیں ہیں اس لیے سلیکشن کمیٹی کو چاہیئے کہ ان کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کریں تاکہ ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج کی جیت پاکستان کے لیے انتہائی اہم تھی لیکن اس کے علاوہ پاکستان کو اگلے 3 میچز بھی جیتنے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اب متحدہ عرب امارات سمیت جنوبی افریقہ کے خلاف بھی بھرپور کھیل پیش کرنا ہو گا تاکہ پاکستان ٹیم اگلے راﺅنڈ کے لیے کوالیفائی کر سکے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…