پاکستان نے ورلڈ کپ میں ہارنے کی قسم توڑ دی

1  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 20 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔آسٹریلیا کے برسبین کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورزمیں 7 وکٹوں کے نقصان پر235 رنزبنائے جس کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم آخری اوور میں 215 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور 22 کے مجموعی اسکورپردونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے، چامو شیبابا 9، سکندررضا 8 ،مساکدزا 29، برینڈن ٹیلر 50، سین ولیمز 33، کریگ ایرون 14، سولومون مائر8 اور تاوندا موپاریوا بغیر کوئی رن بنائے آو¿ٹ ہوئے جب کہ کپتان چکمبورا نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن وہ 35 رنز بناکر ہمت ہار گئے۔ حسب روایت وکٹ کیپر عمر اکمل نے میچ کے اہم موڑ پر 2 کیچ چھوڑے جس کے باوجود محمد عرفان نے 4 اوروہاب ریاض نے4 اور راحت علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔گرین شرٹس کی جانب سے کپتان مصباح الحق اور وہاب ریاض نے بالترتیب سب سے زیادہ 73 اور 54 رنز اسکور کئے جب کہ 2 کھلاڑی اپنا کھاتا کھولے بغیر اور ایک بلے باز ایک رن ہی بنا سکا۔ابتدائی دو وکٹیں گرنے کے بعد کپتان مصباح الحق اورحارث سہیل محتاط انداز سے بیٹنگ کرتے رہے اور دونوں بلے بازوں نے شارٹس کھیلنے کے بجائے گیندیں روکنے کو ترجیح دی، تیسری وکٹ کی شراکت میں دونوں بلے بازوں نے 54 رنز جوڑے جس کے بعد حارث سہیل 27 رنز بنانے کے بعد سکندر رضا کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔زمبابوے بولرز کے سامنے اوپننگ بلے باز اور مڈل آرڈر ریت کی دیوارثابت ہوا، چوتھی وکٹ پر کپتان مصباح الحق اورعمراکمل نے 69 رنزکی شراکت قائم کی تو عمراکمل 127 کے مجموعے پر33 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جس کے بعد شاہد آفریدی اپنے روایتی انداز میں شارٹ کھیلتے ہوئے کلین بولڈ ہوگئے۔47ویں اوور میں کپتان مصباح الحق آو¿ٹ ہوئے تو اس وقت ٹیم کا اسکور 202 تھا جس کے بعد وہاب ریاض نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے سہیل خان کے ساتھ 33 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور مقررہ اوور کے اختتام تک اسکور 235 تک پہنچا دیا۔وہاب ریاض 54 اور سہیل خان 6 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ زمبابوے کی جانب سے ٹینڈی چتارا نے 3،سین ولیمز نے 2، سکندر رضا اور تاوندا موپاریا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے میچ میں بہترین آل راو¿نڈ پرفارمنس پیش کرنے پر وہاب ریاض کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔


Pakistan v Zimbabwe - 2015 ICC Cricket World Cup
CRICKET-WC-2015-PAK-ZIM Pakistan v Zimbabwe - 2015 ICC Cricket World Cup CRICKET-WC-2015-PAK-ZIM Pakistan v Zimbabwe - 2015 ICC Cricket World Cup CRICKET-WC-2015-PAK-ZIM CRICKET-WC-2015-PAK-ZIM Pakistan v Zimbabwe - 2015 ICC Cricket World Cup Pakistan v Zimbabwe - 2015 ICC Cricket World Cup Cricket WCup Pakistan Zimbabwe



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…