زمبابوے کے خلاف میچ اب یا کبھی نہیں والا معاملہ ہے،وسیم اکرم

22  فروری‬‮  2015

سڈنی۔۔۔۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر سخت مایوس دکھائی دیتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو اگلا میچ ہر حالت میں جیتنا ہوگا ورنہ وہ واپسی کی فلائٹ کے لیے تیار رہے۔وسیم اکرم ورلڈ کپ کے میچوں کی کمنٹری کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں موجود ہیں۔وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے خلاف میچ اب یا کبھی نہیں والا معاملہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ٹیم کو ان لوگوں کے جذبات کے بارے میں سوچنا چاہیے جو میدان میں آتے ہیں اور ملک میں ٹی وی پر اسے دیکھ رہے ہیں۔وسیم اکرم نے ٹیم مینیجمنٹ اور کپتان مصباح الحق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ریگولر بولرز کے ساتھ نہ کھیلنا حیران کن ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ کافی دنوں سے یہ بات کہہ رہے ہیں کہ ٹیم کو پانچ ریگولر بولرز کے ساتھ کھیلنا چاہیے کیونکہ ایک بولر کم کرکے آپ اپنی بولنگ کی قوت کو کمزور کر رہے ہیں۔وسیم اکرم نے کہا کہ ایک فاضل بیٹسمین کھلا کر بھی پاکستانی ٹیم ہدف عبور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ ’یہ انتہائی خطرناک صورت حال ہے لہٰذا اس حکمت عملی کو فوراً تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔‘وسیم اکرم نے ناصر جمشید کی سلیکشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محمد حفیظ کے باہر ہوجانے کے بعد ناصرجمشید کو ٹیم میں شامل کیا جانا سمجھ سے باہر تھا۔انھوں نے کہا ڈومیسٹک کرکٹ میں دوسرے بیٹسمینوں نے ان سے زیادہ اچھی پرفارمنس دی تھی۔ ناصرجمشید انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں کچھ بھی نہ کرسکے اس کے باوجود انھیں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھلایا گیا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…