باؤلز نے جنوبی افریقہ کے خلاف کامیاب کرایا، دھونی

22  فروری‬‮  2015

میلبورن….. جنوبی افریقا کے خلاف تاریخی فتح پر ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باؤلرز کی اچھی باؤلنگ کے باعث جنوبی افریقا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔
ہندوستانی ٹیم نے اتوار کو میبلورن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقا سے شکست کی روایت توڑتے ہوئے 130 رنز سے شکست دی۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، پہلے بیٹسمینوں نے تین سو زائد اسکور کیا اور پھر باؤلرز اچھی لائن اور لینتھ پر باؤلنگ کرکے جنوبی افریقی بیٹسمینوں کیلئے ہدف کو مشکل بنادیا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا اور پاکستان کے خلاف مسلسل فتوحات ٹیم کے لیے اہم تھیں اور دونوں ہی مچوں میں بلے بازوں نے بہترین پرفارم کیا۔
\’جنوبی افریقا کپتان اے بی ڈویلیئرز نے شکست پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے مارجن سے ہارنا شرمناک تھا، آج ہمارا دن نہیں تھا۔ڈویلیئرز نے اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم سے میچ میں بہت سی جگہ غلطیاں ہوئیں اور ہندوستان نے ان کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا۔جنوبی افریقی ٹیم ٹورنامنٹ اپنا تیسرا میچ ستائیس فروری کو ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے گی۔دوسری جانب انڈین ٹیم اپنے تیسرے میچ میں اٹھائیس فروری کو متحدہ عرب امارات کے مدمقابل ہوگی۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…