پاکستان دوسرے وارم اپ میچ میں بھی کامیاب

12  فروری‬‮  2015

سڈنی  پاکستان نے انگلینڈ کو وارم اپ میچ میں شکست دے کر ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن پانچ کے مجموعی اسکور پر معین علی احسان عادل کا شکار بن گئے۔ ایلکس ہیلز اور گیری بیلنس نے دوسری وکٹ کے لیے 64 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس موقع پر ہیلز 31 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی وکٹ بن گئے۔ بیلنس نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور جو روٹ کے ساتھ ساتھ مل کر اسکور کو 135 تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر یاسر شاہ نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں بیلنس اور پھر انگلش کپتان آئن مورگن کو پویلین راہ دکھا دی۔ اسکور 157 تک پہنچا تو یاسر نے ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے روی بوپارہ کی وکٹیں بکھیر دیں۔ انگلینڈ نے روٹ کی ذمے دارانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 250 رنز بنائے، روٹ نے 85 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ سہیل خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو 10 رنز پر دونوں اوپنرز رخصت ہو چکے تھے۔ یونس خان اور ھارث سہیل نے اسکور کو 43 تک پہنچایا لیکن اس موقع پر یونس ہمت ہار بیٹھے اور 19 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اسکور 78 تک پہنچا تو حارث ایک بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 33 رنز بنائے۔ اس موقع پر پاکستانی ٹیم مشکلات سے دوچار نظر آتی تھی لیکن مصباح الحق اور عمر اکمل کی ذمے داراہ بلے بازی کی بدولت پاکستانی ٹیم نے چھ وکٹ کے نقصان پر ہدف تک رسائی حاصل کر لی۔ پاکستان کی جانب سے مصباح نے ناقابل شکست 91 جبکہ ععر اکمل نے 65 رنز بنائے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…