عوام سعید اجمل کو ورلڈ کپ میں دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ان سے متعلق اصل حقائق سے آگاہ نہیں

11  فروری‬‮  2015

لاہور پاکستان کے جادوگر اسپنر اور حال ہی میں باولنگ ٹیسٹ کرنے کلیئر کرنے والے دوسرا اسپیشلسٹ سعید اجمل کی ورلڈ کپ میں شمولیت سے متعلق نجم سیٹھی نے حقائق بتادیئے ہیں معروف تجزیہ کار نے جیو کے پروگرام آپس کی بات نجم سیٹھی کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام سعید اجمل کو ورلڈ کپ میں دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ان سے متعلق اصل حقائق سے آگاہ نہیں اس لئے پی سی بی کے فیصلے کو غلط قرار دیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ متعدد بار ہونے والے باولنگ ٹیسٹ میں سعید اجمل اور پی سی بی کے درمیان مکمل ہم آۃنگی تھی تمام مواقع پر سعید اجمل نے بورڈ کا مکمل ساتھ دیا انہوں نے کہاکہ بھارت میں ہونیوالے ٹیسٹ سے قبل سعید اجمل کافی محنت کے باوجود دونوں باولنگ ٹیسٹ کلئر نہیں کرپائے تھے انہیں اس بات کا ادراک تھا کہ ان کی باولنگ میں وہ دم خم فی الحال باقی نہیں رہا سیٹھی کے بقول سعید اجمل کے پہلے ٹیسٹ میں ناکامی کے باوجود کینیا کی اے ٹیم کے خلاف انہیں صرف یہی معلوم کرنے کیلئے کھلایا گیا کہ آیا وہ درست طور پر پہلے جیسی باولنگ کرسکتے ہیں یا نہیں میچ کے بعد اجمل نے خود تسلیم کیا کہ انہیں فارم میں واپس آنے کیلئے مزید وقت اور پریکٹس درکار ہے پی سی بی کے سابق چیئرمین کا کہنا تھا کہ سعید اجمل خود جانتے ہیں کہ وہ بھر پور پریکٹس اور فارم میں آنے کے بعد میدان میں قدم رکھیں وہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں کھیلنا چاہتے ہیں انہیں ہر معاملے میں بورڈ کی بھر پور حمایت حاصل ہے



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…