پرسکون اور اطمینان بخش انداز میں قاص نے عرض کیا امیرالمومنین یہ شاہ روم کی طرف سے مراسلہ ہے،امیرالمومنین نے وہ خط کھولا اور اس کو پڑھنا شروع کیا،امابعد۔۔۔

5  جنوری‬‮  2021

پرسکون اور اطمینان بخش انداز میںقاص نے عرض کیا ’’امیرالمومنین! یہ شاہ روم کی طرف سے مراسلہ ہے‘‘۔ امیرالمومنین نے وہ خط کھولا اور اس کو پڑھنا شروع کیا۔ ’’امابعد۔۔۔۔۔۔میرے قاصدوں نے مجھے یہ خبر دی ہے کہ آپ کی طرف کوئی درخت ہے جو (زمین سے) ہاتھی کے

کانوں کی مانند نکلتا ہے۔ پھر اس کی روئیدگی سفید موتی کی مانند ظاہر ہوتی ہے، پھر وہ سبز ہوتا ہے تو سبز رنگ کے زمرد کی مانند ہو جاتا ہے، پھر سرخ ہو کر یاقوت کی مانند ہو جاتا ہے، پھر کھانے کے قابل ہوتا ہے تو خوش ذائقہ فالودہ کیمانند ہو جاتا ہے جو پھر کھایا جاتا ہے۔ پھر جب خشک ہو کر توڑنے کے قابل ہوتا ہے تو مقیم کے لئے ذریعہ حفاظت اور مسافر کے لئے زادِ راہ بن جاتا ہے اگر میرے قاصد اپنی بات میں سچے ہیں اور انہوںنے مجھے سچی خبر دی ہے تو وہ بلاشبہ جنت کا ہی درخت ہو گا۔ اس مراسلہ کو پڑھنے کے بعد حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے جوابی خط لکھا۔ جس کے الفاظ یہ ہیں ’’بسم اللہ الرحمن الرحیم۔۔۔۔اللہ کے بندے عمر امیرالمومنین (رضی اللہ عنہ) کی طرف سے شاہ روم، قیصر کے نام۔ امابعد! آپ کے قاصدوں نے آپ کو سچی خبر دی ہے اور وہ درخت وہ ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے مریم علیہا السلام کے لئے ان کی زچگی کے وقت پیدا فرمایا تھا۔ پس تم خدا کا خوف کرو اور اللہ تعالیٰ کے سوا عیسیٰ علیہ السلام کو اپنا معبود نہ بنائو‘‘۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…