معرکہ جاری تھا اور موت سروں پر منڈلا رہی تھی، حضرت علی شوقِ شہادت میں آگے بڑھے اور میدانِ کارزار میں جان کی بازی لگاتے  ہوئے بغیر کسی تردد کے لڑنے لگے، یہاں تک کہ آپ نے۔۔۔

5  جنوری‬‮  2021

معرکہ جاری تھا اور موت سروں پر منڈلا رہی تھی، حضرت علیؓ شوقِ شہادت میں آگے بڑھے اور میدانِ کارزار میں اپنی جان کی بازی لگاتے ہوئے بغیر کسی تردد کے لڑنے لگے، یہاں تک کہ آپؓ نے بہت سے یہودیوں کو ٹھکانے لگا دیا۔ قریب تھا کہ قلعہ فتح ہو جائے، اچانک قلعہ کے پہرے داروں کا

ایک گروہ نکلا، اس گروہ کے ایک آدمی نے آپؓ پر اس زور کا وار کیا کہ آپؓ کے ہاتھ سے ڈھال گر گئی۔ (یہ دیکھ کر) حضرت علیؓ نے پکار کر کہا: اس ذات کی قسم جس کےقبضہ میں میری جان ہے یا تو میں بھی (شہادت کا) وہی مزا چکھوں گا جو حمزہؓ نے چکھا یا پھر اللہ تعالیٰ ضرور میرے لیے اس کو کھول دے گا۔ چنانچہ آپؓ ایک شیر کی طرح پرانے دروازہ کی طرف جلدی سے دوڑے جو قلعہ کے پاس پڑا ہوا تھا، اس دروازہ کو اٹھایا اور اس کو ڈھال کی طرح اپنے بچاؤں کا ذریعہ بنایا، جب تک لڑتے رہے وہ دروازہ آپؓ کے ہاتھ میں ہی رہا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپؓ کے ہاتھ پر اس قلعہ کو فتح فرمایا تو پھر اس دروازہ کو پھینک دیا۔ رسول کریمؐ کے غلام ’’ابو رافعؓ‘‘ فرماتے ہیں کہ حضرت علیؓ کا لشکر اس بات کا گواہ ہے کہ میں نے اپنے ساتھ ساتھیوں سمیت یہ کوشش کی کہ اس دروازہ کو جسے حضرت علیؓ نے اٹھا رکھا تھا، زمین سے اٹھائیں یا دروازہ کو الٹا دیں مگر ہم نہ اٹھا سکے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…