تنگدستی اور رزق میں کمی کی شکایت کرنے والے افراداگر غنی بننا چاہتے ہیں تو نبی کریم ﷺ کی یہ حدیث انہیں مالا مال کر سکتی ہے، 

3  جنوری‬‮  2021

مکہ مکرمہ(این این آئی)مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی نے کہا ہے کہ اسلام میں ضعیف، کمزور اور معمر افراد انتہائی قابل احترام ہیں۔ ان طبقات کا نہ صرف احترام کیا جائے بلکہ ان پر رحم کھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ متعدد احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ

کمزور طبقات کی موجودگی امت کیلئے رحمت کا باعث ہے۔ ایک حدیث میں بیان کیا گیا کہ تمہیں رزق کمزوروں کی وجہ سے ہی ملتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ کمزور افراد میں بچوں کا بھی شمار ہوتا ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بچوں پر شفقت اور رحم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فتح مکہ کے موقع پر صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے بزرگ والد کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کرنے لے کر آئے تھے۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بزرگ کو کیوں تکلیف دی ، میں خود ہی ان کے پاس چلا جاتا۔ سیرت طیبہ کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچوں اور بزرگوں کے ساتھ ہمیشہ شفقت اور نرمی کا معاملہ کیا ہے۔ معمر والدین کی خدمت کرنا عظیم نیکیوں میں سے ایک ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…