ایسا پاکستانی شخص جسے گورنر جنرل کی ڈرائیوری کرنے پر ملک کا وزیر اعظم بنادیا گیا ، جانئے حیران کن معلومات

17  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی تاریخ یوں تو کئی انوکھے واقعات سے بھری پڑی ہے تاہم آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ پاکستان کا ایک ایسا وزیراعظم بھی گزرا ہے جس کو گورنر جنرل غلام محمد کی ڈرائیوری کرنے پر وزارت عظمیٰ سے نواز دیا گیا تھا۔ محمد علی بوگرہ پاکستان کے تیسرے وزیر اعظم تھے جنہیں (1953/55) اپنے دورمیں امریکہ کی حمایت حاصل تھی۔وہ اپنی

عادات میں نرالے تھے۔گورنرجنرل پاکستان غلام محمد نے جب انہیں وزیرِ اعظم پاکستان نامزد کیا تو وہ اس وقت امریکا میں پاکستان کے سفیر تھے۔ محمد علی بوگرا غلام محمدکو اپنا محسن سمجھتے تھے اور ان سے بے پناہ عقیدت میں وہ دوسروں کو حیران بھی کردیتے اورپچھاڑ بھی دیتے تھے ۔ محقق نعیم احمد نے اپنی تالیف ”پاکستان کے پہلے سات وزرائے اعظم“ میں محمد علی بوگرہ کاایک ایسا واقعہ بیان کیا ہے جو انکی ذہن کی عکاسی کرتا اورموقع پرست لوگوں کے ایوان اقتدار تک پہنچنے کے طریقوں پر روشنی بھی ڈالتا ہے ۔انہوں نے لکھا ہے کہ”امریکا نے ایک دفعہ پاکستان کو دوستی کے تحت ریلوے کے چند انجن دیے۔ ان انجنوں کے وصول کرنے کی رسم ادا کرنی تھی۔ دراصل گورنر جنرل کو یہ انجن وصول کرنے تھے۔ لہٰذا گورنر جنرل صاحب باقاعدہ اپنی گاڑی میں اس مقام کی طرف روانہ ہوئے۔ لیکن بوگرا صاحب ایک فوجی کی موٹر سائیکل کو خود چلانے لگے اور گورنر جنرل کی گاڑی کے آگے آگے پائلٹ کا کردار ادا کیا۔ جب ریلوے اسٹیشن جہاں پر انجن کھڑے تھے، وہاں پہنچے تو انجن کے اندر پہنچ گئے۔ انجن کے ڈرائیور کی ٹوپی لے کر اپنے سر پر پہن لی اور انجن چلانا شروع کر دیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…