مارو تالی

5  فروری‬‮  2019

کہتے ہیں کہ افغانستان کے صدر سردار داؤد کو اطلاع ملی کہ کابل میں تانگے کا کرایہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ سردار داؤد نے فوراً عام لباس پہنا اور بھیس بدل کر ایک کوچوان کے پاس پہنچ کر پوچھا کہ ’’محترم، پُل چرخی (افغانستان کے ایک مشہور علاقے کا نام) تک کا کتنا کرایہ لو گے؟‘‘

کوچوان نے سردار داؤد کو پہچانے بغیر جواب دیا کہ ’’میں سرکاری نرخ پر کام نہیں کرتا۔‘‘ افغانستان کے صدر داؤد خان نے کہا: 20؟ کوچوان: اور اوپر جاؤ۔ داؤد خان: 25؟ کوچوان: اور اوپر جاؤ۔ داؤد خان: 30؟ کوچوان: اور اوپر جاؤ۔ داؤد خان: 35؟ کوچوان مارو تالی۔ داؤد خان تانگے پر سوار ہو گیا، تانگے والے نے داؤد خان کی طرف دیکھا اور پوچھا کہ فوجی ہو؟ داؤد خان: اوپر جاؤ۔ کوچوان: اشتہاری ہو؟ داؤد خان: اور اوپر جاؤ۔ کوچوان: جنرل ہو؟ داؤد خان: اور اوپر جاؤ۔ کوچوان: مارشل ہو؟ داؤدخان: اور اوپر جاؤ۔ کوچوان: کہیں داؤد خان تو نہیں ہو؟ داؤد خان: مارو تالی۔ کوچوان کا رنگ اُڑ گیا۔ داؤد خان نے اُس سے پوچھا کہ ڈر گئے؟ کوچوان: اور اوپر جاؤ۔ داؤد خان: کانپ گئے؟ کوچوان: اور اوپر جاؤ۔ داؤد خان: شلوار گیلی ہو گئی؟ کوچوان: مارو تالی۔ کوچوان نے داؤد خان سے کہا کہ مجھے جیل بھیجو گے؟ داؤد خان: اور اوپر جاؤ۔ کوچوان: جلا وطن کرو گے؟ داؤد خان: اور اوپر جاؤ۔ کوچوان: پھانسی پر چڑھاؤ گے؟ داؤد خان: مارو تالی۔ اگر دو چار تالیاں ہمارے ملک میں بھی بج جائیں تو نظام میں بہتری آ سکتی ہے۔
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ لائیک اور شیئر کریں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…