کیا تم میں اللہ کے رسول محمدؐ موجود ہیں

12  فروری‬‮  2019

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرمؐ کے وصال مبارک کے بعد کسی ایک جمعرات کی صبح کو ہم بیٹھے ہوئے تھے کہ اونٹ پر سوار ایک سفید ریش بوڑھا آیا۔ اس نے اپنی سواری کو مسجد کے دروازے پر باندھا اور یہ کہتے ہوئے اندر داخل ہوا ’’تم پر سلامتی اور اللہ کی رحمت نازل ہو، کیا تم میں اللہ کے رسول محمدؐ موجود ہیں‘‘۔ حضرت علیؓ نے فرمایا ’’اے حضورؐ کے بارے پوچھنے والے! تجھے آپؐ سے کیا کام ہے؟‘‘

اس نے کہا ’’میں یہودی علماء میں سے ہوں اور 80 سال سے تورات کا مطالعہ کر رہا ہوں، اس میں متعدد مقامات پر اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی محمدؐ کا ذکر بڑی تفصیل سے کیا ہے اور میں اس ذکر سے متاثر ہو کر آیا ہوں‘‘۔ اس نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا ’’اور میں آپؐ کے ہاتھ پر بیعتِ اسلام کیلئے حاضر ہوا ہوں‘‘۔ حضرت علیؓ نے اسے بتایا کہ آپؐ کا تو وصال ہو چکا ہے، اس پر اس عالم نے افسوس کا اظہار شروع کردیا اور کہا ’’کیا تم میں ان کی اولاد ہے؟‘‘ حضرت علیؓ نے حضرت بلالؓ سے کہا کہ اسے سیدہ فاطمہؓ کے پاس لے جاؤ، وہاں جا کر اس نے اپنا تعارف کروایا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ میں آپؐ کے کپڑوں میں سے کسی کپڑے کی زیارت کرنا چاہتا ہوں۔ حضرت سیدہؐ نے اپنے شہزادے حضرت حسینؓ سے فرمایا ’’وہ کپڑا لاؤ جو آپؐ نے بوقتِ وصال پہنا ہوا تھا‘‘۔ جب وہ کپڑا لایا گیا تو اس عالم نے اسے اپنے چہرے پر ڈال لیا، وہ اس کی خوشبو کو سونگھتا اور خوشبو سونگھتے ہوئے بار بار کہتا کہ اس صاحبِ ثوب پر میرے ماں باپ قربان ہوں‘‘۔ اس کے بعد حضرت علیؓ سے مخاطب ہو کر کہنے لگا ’’حضورؐ کے اوصافِ جمیلہ کا تذکرہ اس طرح کرو کہ گویا میں انہیں دیکھ رہا ہوں‘‘۔ یہ بات سن کر حضرت علیؓ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور شدت کے ساتھ رو پڑے اور کہنے لگے’’اے سائل! خدا کی قسم آپؐ کی زیارت کا جس قدر تجھے اشتیاق ہے مجھے اس سے کہیں بڑھ کر اپنے حبیبؐ کی ملاقات کا شوق ہے‘‘۔ بعد ازاں سیدنا علی المرتضیٰؓ نے حضور نبی اکرمؐ کے حلیہ اور سراپا مبارک کا ذکر بڑی تفصیل سے فرمایا جس کی من و عن تصدیق اس یہودی عالم نے سابقہ کتب سماوی کی روشنی میں کی اور مسلمان ہو گیا۔
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ لائیک اور شیئر کریں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…