کلبھوشن کس زبان میں اپنی بیوی سے ٹیلیفون پر بات کیا کرتا تھا؟تہلکہ خیز انکشاف

19  مئی‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس آئی پانچ سال سے کلبھوشن کے ساتھ سائے کی طرح لگی ہوئی تھی، اس کی اپنی بیوی کے ساتھ ممبئی میں مراٹھی زبان میں ہونے والی ٹیلیفونک کال ٹیپ کی گئی جس سے اس کی شناخت میں مدد ملی۔ کلبھوشن کو پکڑنے کیلئے ڈھیل دی گئی، نجی ٹی وی پروگرام میں مبشر لقمان کے انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں

گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر مبشر لقمان نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پانچ سال قبل کلبھوشن کی شناخت آئی ایس آئی نے کر لی تھی ۔ وہ ممبئی میں اپنی بیوی سے ٹیلیفون پر مراٹھی زبان میں بات کر رہا تھا جو کال ٹیپ کی گئی جس سے اس کی شناخت میں مدد ملی۔ کلبھوشن اپنے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پاکستان میں بھی اپنا نیـٹ ورک قائم کرنا چاہتا تھا جس کیلئے اس نے یہاں کاروبار کے بہانے بھرتیاں شروع کیں۔ انـٹیلی جنس اداروں نے اس کو بے نقاب اور اس کے مشن سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے اسے یہاں پائوں جمانے کا موقع دیا اور جن لوگوں کو وہ بھرتی کر رہا تھا ۔ آئی ایس آئی نے اس کے گروپ میں اپنے افراد کو پلانٹ کیا جنہیں بعد ازاں کلبھوشن نے تربیت کیلئے افـغانستان سے ہندوستان بھیجا۔ اپنے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اس نے ایران سے پاکستان آنا جانا شروع کیا اور جب وہ مکمل طور پر بے نقاب ہو گیا تو اس کے گرد گھیرا تنگ کر کے آئی ایس آئی نے اسے دبوچ لیا۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دنیائے جاسوسی میں یہ سب سے بڑی کامیابی تھی جو پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے حاصل کی کہ ایک انتہائی اعلیٰ عہدیدار دشمن جاسوس کو پکڑا ۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…