مجھے معاف کر دینا

25  مارچ‬‮  2017

استانی نے یلدا کی کاپی زور سے میز پر ماری اور چیخ کر کہا؛ ’’یلدا! یہاں آؤ۔لڑکی لرزتی کانپتی استانی کے میز کے قریب آئی اور کانپتی آواز میں کہا؛ ’’جی اْستانی صاحبہ۔‘‘کتنی مرتبہ تم سے کہا ہے کہ اپنی کاپی میں خوشخط لکھا کرو اور پھٹی پرانی کاپیاں مت استعمال کیا کرو؟

کل ہی اپنی والدہ کو اسکول لے آؤ تاکہ تمہاری کارکردگی سے انہیں بھی آگاہ کر لوں۔‘‘لڑکی نے اپنی شرمندگی پر بڑی مشکل سے قابو پاتے ہوئے کہا:’’مس وہ تو بیمارہیں۔ میرے بابا نے کہا کہ جب پہلی کو تنخواہ ملے گی تو ان کے لئے دوا لائیں گے تاکہ ان کے منہ سے خون آنا بند ہو جائے۔ تب ہمارے پاس اِتنا پیسہ ہو گا کہ اپنی چھوٹی بہن کے لئے خشک دودھ خرید سکیں تا کہ وہ ساری رات نہ روئے۔ مجھ سے بھی بابا نے وعدہ کیا ہے کہ میرے لئے کاپی خرید لیں گے تا کہ میں بڑے بھائی کی کاپی پر ان کی لکھائی ربڑ سے مٹا کر اپنی کلاس کا کام نہ لکھوں۔ میں بھی آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ پھر میری کاپی بھی پھٹی پرانی نہیں ہو گی اور میری لکھائی بھی صاف اور خوشخط ہو گی۔استانی نے بڑی مشکل سے کہا؛ یلدا! جاؤ اپنی جگہ پر بیٹھ جاؤ۔اس نے اپنا منہ بلیک بورڈ کی طرف پھیرا کہ اس کی آنکھ سے بہتے آنسو کوئی دیکھ نہ سکے اور تختہ سیاہ پر لکھنا شروع کیا؛کسی کے متعلق جلد کوئی رائے قائم مت کریں۔جب تک کسی کے جوتے پہن کر آپ خود نہ چلیں اس کی چال کا مذاق مت اْڑائیں۔آخر میں کہا؛ یلدا بیٹی، ہوسکے تو مجھے معاف کر دینا، میں اپنی پوری کوشش کروں گی کہ اپنے رویّے کی اصلاح کر سکوں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…