عقلمند لونڈی

  پیر‬‮ 20 مارچ‬‮ 2017  |  22:45

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی لونڈی آپ کو وضو کرنے کیلئے بھرا لوٹا لائی اس کے ہاتھ سے وہ لوٹا آپ پر گر گیا اور آپ کے کپڑے بھیگ گئے۔ آپ نے نگاہ اُٹھا کر اُسے دیکھا تو اس نے قرآن مجید سے آیت تلاوت کی: والْکاَظِمِیْنَ الْغَیْظَ، ''اور (مومن) غصے کو پی جانے والے ہوتے ہیں''، آپ نے فرمایا: ''میں نے غصہ پی لیا۔'' اس نے آیت کا اگلا حصہ تلاوت کیا: والْعَافِیْنَ عَنِ النّاس، ''اور (مومن) لوگوں کو معاف کرنے والے ہوتے ہیں''، آپ نے فرمایا: ''میں نے معاف کیا، رب تجھے معافی دے''، اس نے

آیت کا آخری حصہ تلاوت کیا: وَاللّٰہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ، ''بے شک اللّٰه تعالیٰ محبوب رکھتا ہے احسان کرنے والوں کو۔'' آپ نے فرمایا: ''جا تو فِیْ سَبِیلْ الِلّٰہ آزاد ہے۔'' (روح المعانی صفحہ ۹۴ جلد ۳) پ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں