گھروں میں جھاڑو پھیرنے والی خاتون کی بیٹی نے والدہ کا سر فخر سے بلند کر دیا میٹرک امتحانات میں شاندار کارنامہ

20  جولائی  2016

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں لڑکوں نے لڑکیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کااعلان کیا گیا جس کے مطابق سرگودھا اور بہاولپور میں طالبات لاہور بورڈ میں لڑکوں ، گوجرانوالہ اور راولپنڈی لڑکوں جبکہ فیصل آباد اور ملتان میں ملا جلا رحجان دیکھنے میں آیا آرٹس گروپ میں تیسری پوزیشن لینے والے اللہ دتہ کے والد گدھا گاڑی چلاتے ہیں آرٹس گروپ میں تھرڈ پوزیشن ہولڈر عظمیٰ وارث کی والدہ گھروں میں جھاڑو پوچے کا کام کرکے اپنی بیٹی کی فیس ادا کرتی تھی ملتان سے آرٹس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے نوید کے والد حجام ہیں آرٹس گروپ میں ہی تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ثمینہ کے والد درزی کا کام کرکے اپنی بیٹی کی پڑھائی کا خرچہ نکالتے ہیں ۔
دوسری طرف لاہور بورڈ نے بھی میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کردیا۔ میٹرک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کے ناموں کا اعلان چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر نصراللہ ورک نے کیا۔ لاہور بورڈ میٹرک امتحانات میں کامیابی کا تناسب 71.48 فیصد رہا۔ میٹرک امتحانات میں 2 لاکھ 14 ہزار 711 بچوں نے امتحان میں حصہ لیا۔امتحامات میں کل ایک لاکھ 53 ہزار 478 بچے کامیاب ہوئے سائنس مضامین میں کامیابی کاتناسب 78 فیصد رہا۔ میٹرک امتحانات میں آرٹس مضامین میں کامیابی کا تناسب 60 فیصد رہا۔ سائنس گروپ میں 1087 نمبرحاصل کرکے ڈی پی ایس سکول کے رانا عمرفرمان پہلے نمبر پر رہے۔انکا کہنا ہے ہ وہ ڈاکٹر بن کرمستحق لوگوں کامفت علاج کرنا چاہتے ہیں۔ لاہوربورڈ سائنس میں ایک 1086نمبرحاصل کرنے والے محمد شیان نے دوسری جبکہ حسنین مشتاق اور سید مومن علی نے مشترکہ طور پر 1085 نمبرحاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
دونوں نے مستقبل میں میڈیکل کے شعبہ میں تعلیم جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔آرٹس گروپ میں 1056 نمبر لے کر رام گڑھ کی عائشہ خالد اورقصورپورہ کی اریج وسیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔عائشہ خالد کا کہناہے کہ انکی کامیابی میں اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعائیں شامل ہیں۔ اریج وسیم کہتی ہیں کہ وہ پڑھ لکھ کر ماہرنفسیات بنیں گی۔ میٹرک کے امتحان میں ٹاپ پوزیشن ہولڈرزطلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر، انجینئراوربیورکریٹ بن کر ملک وقوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔پوزیشن ہولڈر طلبہ کے والدین اور رشتے دارخوشی سے نہال ہیں۔ پہلی پوزیشن پر آنیوالے رانا عمر فرمان ڈاکٹر بننے کے خواہش مند، محمد شایان، سید مومن علی ، عائشہ خالد، اریج وسیم ، ریمشا طاہر کے گھروں میں جشن کا سماں ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…