محنت کے بغیربچت کے وہ ’’خاص گر ‘‘جن سے شایدآپ ابھی واقف نہ ہوں

20  مئی‬‮  2016

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) آپ نے اکثر اپنے اخراجات پر قابو پانے کے بارے
میں پڑھا یا سنا ہوگا لیکن شاید آپ اس امرسے واقف نہیں ہونگے کہ بعض ایسے
آسان طریقے بھ موجود ہیں جو آپ کو بچت میں مدد دیتی ہیں اور کوئی محنت
بھی نہیں کرنا پڑتی۔ذیل میں ایسے چیدہ چیدہ طریقے بتائے جارہے ہیں جو
مستقبل میں آپکے طرز زندگی میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔
جیسے اپنی سبزیاں اگانا، اپنے بالوں کو خود کاٹنا وغیرہ جو کہ سننے اور
دیکھنے میں ہی کافی مشکل لگتا ہے۔
۱۔اے سی کا تھرمو اسٹیٹ ایڈجسٹ کرنا
اے سی کے تھرمو اسٹیٹ میں چند ڈگری کی تبدیلی آپ کے بجلی کے بل میں
نمایاں کمی لاسکتی ہے۔ آپ نے اے سی کو 20 سے اوپر کسی لیول پر رکھنا ہے
اور بس۔
۲۔غیرضروری لائٹیں آف کردیں
پاکستان جیسے ممالک میں بجلی کا بل ہی عام طور پر متوسط طبقے کی بچت کا
سب سے بڑا دشمن ہوتا ہے اور اس سے بچانے کے لیے غیرضروری روشنیوں یا
مصنوعات کو بند رکھنا ضروری ہے، خاص طور پر گھر سے نکلنے سے پہلے سب کچھ
بند کردینا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
۳۔اپنی الیکٹرک اشیاء کوآف پیک گھنٹوں میں چلائیں
شاید آپ کو معلوم نہ ہو مگر پاکستان میں بجلی کے پیک اور آف گھنٹے بھی
ہوتے ہیں یعنی پیک وہ گھنٹے جب بجلی کا ریٹ زیادہ ہوتا ہے، تو اگر آپ
اپنی مصنوعات کو ہر وقت چلانے کی بجائے آف پیک گھنٹوں میں چلائیں تو کافی
بچت کی جاسکتی ہے۔ ان گھنٹوں کے بارے میں آپ یوٹیلیٹی کمپنی سے معلوم
کرسکتے ہیں۔
۴۔ اشیاء کی لسٹ گھرمیں تیار کرکے بازار جائیں
اگر تو آپ بازار میں خریداری کے لیے یہ سوچیں بغیر جائیں گے کہ کیا کچھ
لینا ہے تو آپ خوامخواہ ایسی چیزیں بھی گھر لے آئیں گے جن کا کوئی فائدہ
نہیں ہوتا۔ تو یہ سوچ کر بازار جائیں کہ کھانے کے لیے کیا کچھ لینا ہے
اور اس پر قائم رہیں، بلکہ زیادہ اچھا تو یہ ہوگا کہ آپ بازار جانے سے
پہلے ایک ہفتے کے کھانوں کی منصوبہ بندی کرلیں۔بازار میں جاکر کسی ایک
جگہ کی بجائے 2 یا تین دکانوں پر جاکر ایک چیز کی قیمت دیکھیں اور پھر ان
میں سے قیمت کے لحاظ سے بہترین آپشن کا انتخاب کریں۔
۵۔پرچون کے بجائے تھوک پر خریداری کو ترجیح دیں
متعدد چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کی قیمتوں میں جلد اضافہ ہوتا رہتا ہے جیسے
پرفیومز (اگر لگانے کا شوق ہے) اور ٹوتھ پیسٹ وغیرہ۔ تو اگر آپ ان کو
تھوک میں خرید کر لے آئیں تو ایک بار تو کچھ زیادہ خرچہ ہوگا مگر طویل
المعیاد بنیادوں پر یہ بڑی بچت ثابت ہوگی۔
۶۔ہوٹلنگ سے بچیں
آج کل باہر کھانے کا رجحان ایک عادت بن چکا ہے جس پر لوگ ہزاروں روپے اڑا
دیتے ہیں جو کہ باآسانی بچائے جاسکتے ہیں، مثال کے طور پر دفتر جانے والے
افراد باہر کی غذا کی بجائے گھر سے کھانا لے جانا شروع کردیں تو ان کی
کافی بچت ہوسکتی ہے۔
۷۔ملبوسات پر پیسے ضائع نہ کریں
ملبوسات کی خریداری ایسی سرمایہ کاری ہوتی ہے جو مستقبل میں کافی کام آتی
ہے۔ بس آپ کو خیال رکھنا ہے کہ ایک ہی جیسے کپڑوں کا ڈھیر نہ لگادیں۔ آپ
کو معلوم ہونا چاہئے کہ الماری میں کیا کچھ موجود ہے جس کو مدنظر رکھ کر
ہی مزید پیسے خرچ کرنے کا فیصلہ کریں۔
۸۔آن لائن سبسکرپشن سے بچیں
اگر تو آپ جم جاتے نہیں مگر اس کے ممبر ہے تو اس کو ختم کردیں اور اسی
طرح آن لائن سبسکرپشن وغیرہ سے بھی گریز کرنا چاہئے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…