زمینی مقناطیسیت ہماری محافظ کیسے؟

25  اکتوبر‬‮  2015

زمین کی مقناطیسی قوت سورج سے آنے والی تابکار لہروں سے تحفظ دے کر اس سیارے پر زندگی کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔ اگر ایسا نہ ہو، تو زمین پر نہ کوئی کرہء ہوائی ہو اور نہ ہی پانی اپنا وجود قائم رکھ سکے۔سورج پر جاری انتہائی طاقتور ایتلافی عمل (Fusion reaction) کے نتیجے میں ہر لمحے اربوں تابکار ذرے زمین کی جانب لپکتے ہیں، مگر زمینی مقناطیسی قوت ان ذروں کے زمین کی سطح تک پہنچنے سے پہلے ہی ان کی راہ تبدیل کر دیتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ زمین پر زندگی ممکن ہے۔یونیورسٹی آف روچسٹر سے وابستہ ارضیاتی طبعیات کے ماہر جان ٹارڈُنو کے مطابق، ’’اس مقناطیسی قوت کے بغیر زمین شاید ایک بانجھ سیارہ ہوتی۔‘‘تاہم اس بارے میں سائنس دانوں کے درمیان ایک طویل عرصے سے بحث جاری ہے کہ اس سیارے کے مرکزے میں کب اتنا لوہا جمع ہوا اور کب اس ڈھال نے اپنا کام شروع کیا۔
22
سورج سے ہر لمحے کھربوں تابکار ذرے زمین کا رخ کرتے ہیں،
مگر زمینی مقناطیسی قوت انہیں اپنے قریب نہیں آنے دیتیسورج سےہر لمحے کھربوں تابکار ذرے زمین کا رخ کرتے ہیں، مگر زمینی مقناطیسی قوت انہیں اپنے قریب نہیں آنے دیتی. محققین کی جانب سے مغربی آسٹریلیا سے حاصل کردہ نہایت باریک ذروں اور قلموں کے شواہد کی روشنی میں بتایا گیا کہ زمینی مقناطیسیت نے کم از کم 4.2 ارب سال پہلے اپنا کام شروع کیا تھا۔ یہ دعویٰ اس قوت کی ابتدا کو اب تک کے اندازوں سے کہیں زیادہ قدیم بتا رہا ہے۔اس سے قبل سائنس دان بتاتے رہے ہیں کہ زمین پر اس مقناطیسی قوت کی ابتدا ساڑھے تین ارب سال قبل یعنی سیارہ زمین کے وجود میں آنے کے ایک ارب بعد ہوئی تھی۔ تاہم یہ تازہ تحقیق بتا رہی ہے کہ سیارہ زمین کے وجود میں آنے کے کچھ ہی برس بعد یہ قوت پیدا ہوئی، جو آج تک اس سیارے پر زندگی کی ضمانت اور محافظ بنی ہوئی ہے۔یہ نتائج جریدے ’سائنس‘ کے تازہ شمارے میں شائع کیے گئے ہیں۔ اس موضوع پر تحقیق کرنے والی ٹیم کے قائد ٹارڈُنو کے مطابق، ’’چار ارب برس قبل سولر ونڈز (سورج سے آنے والی تابکار ہوائیں) زیادہ شدید تھیں۔ اس طرح سورج کی ان تابکار ہواؤں کو اپنے قریب آنے سے روکنے والی یہ صلاحیت بھی اب سے دس گنا زیادہ تھی۔ اس کی عدم موجودگی میں زمین پر کرہء ہوائی پیدا ہونا ممکن نہیں تھا اور اگر یہ قوت نہ ہوتی تو زمین سے سارا پانی ختم ہو جاتا۔‘‘
23
زہرہ اس مقناطیسی قوت کی عدم موجودگی میں سورج کی شعاعوں کے سامنے بے بس ہے
زہرہ اس مقناطیسی قوت کی عدم موجودگی میں سورج کی شعاعوں کے سامنے بے بس ہےیہ تحقیق مغربی آسٹریلیا میں واقع جیک ہِلز میں موجود قدیم زِرکون قلموں کے تفصیلی مطالعے پر مبنی ہے، جس سے زمینی مقناطیسیت اور اس کی تاریخ اور شدت کا پتہ ملتا ہے۔
محققین نے ان ایک ملی میٹر کے ایک دہائی یا دو دہائی کے برابر حجم کی حامل قلموں کا مشاہدہ کیا۔ یہ قلمیں 3.2 تا 4.2 ارب برس قدیم ہیں۔ یہ قلمیں یہ بتاتی ہیں کہ اس تمام عرصے میں زمین پر برقی مقناطیسی قوت موجود تھی۔سائنس دانوں کے مطابق مقناطیسی قوت کی عدم موجودگی میں زمین پر زندگی کا ارتقاء اور نمو کسی بھی طور ممکن نہیں تھے۔یہ بات اہم ہے کہ نظامِ شمسی میں واقع صرف دو زمین اور عطارد ’روکی پلینٹس‘ یا چٹانی سیارے مقناطیسی قوت کے حامل ہیں۔ یہ قوت مریخ پر بھی موجود تھی، تاہم چار ارب برس قبل مریخ اپنی یہ قوت کھو بیٹھا تھا۔محققین کے مطابق ایک وقت تھا، جب مریخ بھی کثیف کرہ ہوائی اور سمندروں کا حامل تھا، مگر مقناطیسی قوت کھوتے ہی، سورج سے آنے والی طاقتور تابکار ہواؤں نے اس کا کرہء ہوائی چھیل کر رکھ دیا اور پانی کے مالیکیول ٹوٹ گئے تھے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…