روس میں مچھروں کے اعزاز میں سالانہ میلہ

18  جولائی  2015

مچھروں سے بہت سے لوگ نفرت کرتے ہیں لیکن روس کے ایک قصبے میں منعقدہ ایک سالانہ میلے میں مچھروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
خبررساں ادارے انٹرفیکس کے مطابق کوہِ اروال میں بیرزنکی کے رہائشی17 جولائی سے ایک مقامی تالاب کے کنارے خون چوسنے والے ان مچھروں کا جشن منانے کے لیے تین روزہ میلے میں شرکت کر رہے ہیں۔
اس میلے کا ایک عجیب و غریب پہلو ’سب سے زیادہ مزیدار لڑکی‘ کا مقابلہ ہے جس میں خواتین بنیان اور نیکر پہنے 20 منٹ تک کھڑی رہتی ہیں اور یہ دیکھا جاتا ہے کہ سب سے زیادہ مرتبہ کس کو مچھروں نے کاٹا۔اس میلے کی منتظم نتالیہ پرامونووا کہتی ہیں: ’ماہر ججوں کا ایک پینل جس میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہوتا ہے، جسموں کا معائنہ کرے گا اور جس کو سب سے زیادہ بار مچھروں نے کاٹا ہوگا وہ فاتح قرار دیا جائے گا۔‘سنہ 2013 کے مقابلے میں ’فاتح‘ کو تقریباً 100 بار مچھروں نے کاٹا تھا۔اگر آپ یہ خیال کر رہے کہ یہ مقابلہ عجیب سا ہے تو اس میلے میں اس سے بھی زیادہ عجیب مقابلہ شامل ہے، اور وہ ہے کون زیادہ سے زیادہ زندہ مچھر پکڑتا ہے۔بیرزنکی میں یہ میلہ تین سال سے منعقد ہو رہا ہے اورمنتظمین کے خیال میں بظاہر یہ مزاح پر مشتمل تقریب ہے۔دو سال قبل جب یہ میلہ پہلی بار منعقد کیا گیا تھا تو اس کی منتظم نتالیہ پرومونووا نے اسے ایک ’مزاحیہ میلہ‘ قرار دیا تھا۔ان کا کہنا تھا: ’ہم بچوں اور بالغوں کے لیے مضحکہ خیر تقاریب منعقد کرنے جا رہے ہیں۔‘



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…