دنیا کا انوکھا قبیلہ جس میں کسی مر د کو اس کی زبان بولنے والی خاتون سے شادی کی اجاز ت نہیں

6  جولائی  2016

دنیا کے تقریباً تمام خطوں میں مرد ان خواتین سے شادی نہیں کر سکتے جن کے ساتھ ان کا خون کا رشتہ ہو اور ہر جگہ شادی کیلئے ممنوع قرار دیئے گئے رشتوں کا تصور پایا جاتا ہے لیکن جنوبی امریکہ کے جنگلوں میں ایک ایسی قوم بھی پائی جاتی ہے کہ جہاں مردوں کو صرف ان خواتین سے شادی کی اجازت ہے جو ان کی زبان نہ بولتی ہوں، یعنی یہ مرد اپنے خاندان یا قبیلے کی کسی بھی عورت سے شادی نہیں کر سکتے۔
news-1419267024-5498
یہ قوم جنوبی امریکہ کے امیزون جنگلات میں رہنے والے توکانو قبائل پر مشتمل ہے۔ ان کے درجنوں قبیلے ہیں اور ہر قبیلہ اپنی علیحدہ زبان بولتا ہے۔ شادی کیلئے ایک قبیلے کے مرد دوسرے قبیلے کی ایسی خواتین کا انتخاب کرتے ہیں جو ان کی اپنی زبان سے مکمل طور پر ناواقف ہوں۔ اس رواج کا نتیجہ یہ ہے کہ یہ لوگ درجنوں زبانیں بولتے ہیں کیونکہ بچہ نہ صرف اپنے باپ کی زبان سیکھتا ہے بلکہ ماں اور بیاہ کر لائی گئی دیگر قبیلوں کی خواتین کی زبانیں بھی سیکھتا ہے۔
یہاں اکثر لوگوں کو یہ اندازہ ہی نہیں کہ وہ کتنی زبانیں بولتے ہیں اور یہ اکثر بات کرتے ہوئے درجن بھر زبانوں کے الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ زبان کی بنیاد پر شادی کرنے والی یہ قوم دنیا میں ایک منفرد مثال سمجھتی جاتی ہے



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…